وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق تبصرہ، ایمباپے نے چینی عوام سے معافی مانگ لی

W
Web Desk
28 اکتوبر، 2026
ماؤ زے تنگ سے متعلق تبصرہ، ایمباپے نے چینی عوام سے معافی مانگ لی

فرانسیسی فٹبال اسٹار کائلین ایمباپے نے ماؤ زے تنگ سے متعلق سوشل میڈیا میمز پر تبصرے کے بعد چینی عوام سے معافی مانگ لی۔ رپورٹس کے مطابق دو چینی کمپنیوں نے بھی ان کے ساتھ معاہدے ختم کردیے

پیرس: فرانس کے معروف فٹبال اسٹار کائلین ایمباپے کو چین کے سابق رہنما ماؤ زے تنگ سے متعلق سوشل میڈیا میمز پر تبصرے کے بعد معذرت کرنا پڑگئی۔ رپورٹس کے مطابق ان کے بیان کے بعد دو چینی کمپنیوں نے بھی ان کے ساتھ معاہدے ختم کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمباپے سے فرانسیسی ٹاک شو ’دی برج‘ میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ان میمز کے بارے میں سوال کیا گیا تھا، جن میں ان کے چہرے کو ماؤ زے تنگ کی تصاویر پر ایڈٹ کرکے دکھایا گیا تھا۔

ایمباپے نے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ ایک ویڈیو دیکھ کر انہیں ہنسی آئی، جس میں ان کا موازنہ چین کے سابق رہنما سے کیا گیا تھا۔

دو چینی کمپنیوں نے معاہدے ختم کردیے

ایمباپے کے اس تبصرے کے بعد چینی مشروبات بنانے والی ایک کمپنی اور ڈیری مصنوعات تیار کرنے والی ایک کمپنی کی جانب سے ان کے ساتھ تجارتی معاہدے ختم کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

اس پیش رفت کے بعد فٹبال اسٹار نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے معذرت کی۔

ایمباپے کا چینی عوام سے اظہارِ معذرت

ایمباپے نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی تصویر پر ردِعمل دیتے ہوئے ان سے نامناسب تبصرہ ہوا، جس سے چین اور دنیا بھر میں چینی برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کے جذبات مجروح ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی دل آزاری کرنا ان کا مقصد نہیں تھا اور وہ اپنے الفاظ سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں۔

فرانسیسی فٹبالر نے چینی عوام اور ان کی تاریخ کے لیے احترام کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان پر افسوس بھی ظاہر کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اکتوبر، 2026 کو 09:13 AM

آخری تدوین: 28 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

دبئی میں منفرد نمبر پلیٹ CC44 کی 67 لاکھ 20 ہزار درہم میں نیلامی
تازہ ترین

دبئی میں منفرد نمبر پلیٹ CC44 کی 67 لاکھ 20 ہزار درہم میں نیلامی

دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ CC44 تقریباً 67 لاکھ 20 ہزار درہم، یعنی 50 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔ آر ٹی اے کی نیلامی میں 60 خصوصی نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں، جن سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 57 لاکھ درہم حاصل ہوئے

Web Desk28 اکتوبر، 2026
اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو شکست سے میری وجہ سے بچے، ٹرمپ کا دعویٰ
تازہ ترین

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو شکست سے میری وجہ سے بچے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حمایت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو انتخابات میں متوقع شکست سے بچایا۔ ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کو برتری حاصل ہے، تاہم حکومت سازی کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں

Web Desk28 اکتوبر، 2026
قطر میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح، برآمدات بڑھانے پر زور
تازہ ترین

قطر میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح، برآمدات بڑھانے پر زور

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح کردیا۔ مرکز کا مقصد قطری منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر، کاروباری روابط میں اضافہ اور ملکی برآمدات کو فروغ دینا ہے

Web Desk28 اکتوبر، 2026