عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر کمی کے بعد 4119 ڈالر پر آگیا
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے مقرر کی گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 488 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 119 ڈالر پر آگیا ہے۔
شائع ہوا: 7 اکتوبر، 2026 کو 11:07 AM
آخری تدوین: 7 اکتوبر، 2026



