وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری

W
Web Desk
10 اکتوبر، 2026
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری

پاکستان میں آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام کو ختم کرنے کی تیاری ہے۔ بجلی کے لیے جنوری 2027ء اور گیس کے لیے یکم جولائی 2027ء سے نیا نظام متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی تیاری تیز کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام کو ختم کرکے رعایتیں صرف مستحق اور کم آمدنی والے صارفین تک محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے میں سبسڈی کا نیا نظام جنوری 2027ء سے نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جبکہ گیس صارفین کے لیے یہ نظام یکم جولائی 2027ء سے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی ہے۔

نئے نظام کو شفاف بنانے کے لیے پاور ڈویژن نے عالمی بینک کے تعاون سے مستحق صارفین کی خصوصی سماجی و اقتصادی رجسٹری تیار کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس رجسٹری کی تیاری اور اندراج کا ہدف رواں برس نومبر تک مکمل کرنا ہے۔

شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے اور اس کی تصدیق کے بعد اسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بنیادی ریکارڈ سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ مالی معاونت اور سبسڈی کے مستحق افراد کی درست نشاندہی کی جا سکے۔

منصوبے کے تحت جنوری 2027ء تک بجلی کے شعبے میں ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی اور کراس سبسڈی کے موجودہ نظام کو ختم کرنے کا ہدف ہے، جبکہ گیس صارفین کو یکم جولائی 2027ء سے اسی ڈیٹا بیس سے منسلک کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے پر گردشی قرضوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے سبسڈی کے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے بنیادی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور انتظامی اصلاحات سے متعلق پیش رفت پر بھی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد توانائی کے شعبے کی مالی مشکلات کم کرنا اور گردشی قرضوں کے مستقل خاتمے کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اکتوبر، 2026 کو 07:52 AM

آخری تدوین: 10 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا ٹریلر جاری،
تازہ ترین

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا ٹریلر جاری،

فواد خان، ماہرہ خان، صنم سعید، ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی سمیت بڑے ستارے ایک ساتھ جلوہ گر، فرحت اشتیاق کے مقبول ناول پر مبنی سیریز 4 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Web Desk25 نومبر، 2026
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم پاک چین گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: شی جن پنگ
تازہ ترین

چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم پاک چین گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی اور چینی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیتے ہوئے خلا کے پُرامن استعمال اور بین الاقوامی خلائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے

Web Desk25 نومبر، 2026
لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا
کھیل

لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سری لنکن اسٹار آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو براہ راست ٹیم میں شامل کرلیا، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نئی سائننگ کو ٹیم کے مڈل آرڈر کے لیے اہم قرار دے دیا

Web Desk25 نومبر، 2026