ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، کراچی میں 530 روپے فی کلو فروخت جاری

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔ کراچی میں گیس 530 روپے، لاہور اور اسلام آباد میں 600 روپے جبکہ پشاور میں 570 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے
کراچی، لاہور، اسلام آباد: ملک بھر میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، جس کے باعث شہری مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔ مختلف شہروں میں ایل پی جی 530 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کراچی میں صارفین کو 530 روپے فی کلو کے حساب سے گیس فروخت کی جا رہی ہے۔
اسی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو برقرار ہے۔ کوئٹہ میں ایل پی جی 530 روپے فی کلو جبکہ پشاور میں 570 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مہنگی گیس کے باعث شہریوں کے گھریلو اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
شائع ہوا: 27 اکتوبر، 2026 کو 06:24 AM
آخری تدوین: 27 اکتوبر، 2026



