ستمبر 2026 میں پاکستان میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

ایس ای سی پی کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں 99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن مکمل کی گئیں۔ آئی ٹی کا شعبہ سرفہرست رہا
کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 99.9 فیصد عمل آن لائن مکمل کیا گیا۔
ایس ای سی پی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں 3 ہزار 13 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 2 ہزار 58 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 لمیٹڈ لائیبیلٹی پارٹنرشپس (ایل ایل پی)، 29 غیر منافع بخش ادارے، 10 پبلک کمپنیاں، 2 تجارتی تنظیمیں اور 2 غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔
پنجاب نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں پہلے نمبر پرعلاقائی اعتبار سے پنجاب ستمبر کے دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں سرفہرست رہا، جہاں 2 ہزار 740 نئی کمپنیاں قائم ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ایک ہزار 9، سندھ میں 790، خیبر پختونخوا میں 428، گلگت بلتستان میں 169 اور بلوچستان میں 105 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
آئی ٹی، ٹریڈنگ اور سروسز کے شعبوں میں نمایاں سرگرمیاںشعبہ وار اعداد و شمار کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا شعبہ 920 نئی کمپنیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ٹریڈنگ کے شعبے میں 808 اور سروسز میں 599 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
اسی طرح کنسٹرکشن میں 339، فوڈ میں 239، ٹورزم میں 222 اور ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں 193 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق ایجوکیشن کے شعبے میں 189، ای کامرس میں 179 اور مائننگ میں 127 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ دیگر شعبوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 426 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔
چین کے سرمایہ کاروں کی نمایاں شرکتایس ای سی پی کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران 167 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے عمل میں شرکت کی۔ ان میں چین 113 سرمایہ کاروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔
کمپنیوں کی قیادت میں خواتین کی نمائندگیایس ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز میں خواتین کا تناسب 14 فیصد رہا، جبکہ الٹیمیٹ بینیفیشل اونرز میں خواتین کی نمائندگی 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
چیف ایگزیکٹوز کے عہدوں پر خواتین کا تناسب 8 فیصد رہا۔
ستمبر کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن کے اعداد و شمار پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں، خصوصاً آئی ٹی، ٹریڈنگ اور سروسز کے شعبوں میں نئی کمپنیوں کے قیام کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ آن لائن رجسٹریشن کی بلند شرح کاروباری اندراج کے ڈیجیٹل نظام کے وسیع استعمال کو ظاہر کرتی ہے۔
شائع ہوا: 9 اکتوبر، 2026 کو 07:52 AM
آخری تدوین: 9 اکتوبر، 2026



