وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان ریلوے میں 22 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، آپریشنز متاثر ہونے لگے

W
Web Desk
28 اکتوبر، 2026
پاکستان ریلوے میں 22 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، آپریشنز متاثر ہونے لگے

پاکستان ریلوے میں گریڈ 1 سے 21 تک 22 ہزار 546 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب میں 12 ہزار 165، سندھ میں 7 ہزار 245، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 840 اور بلوچستان میں 1 ہزار 296 آسامیاں خالی ہیں۔ عملے کی کمی دور کرنے کے لیے بھرتیوں کے منصوبے پر کام جاری ہے

اسلام آباد: پاکستان ریلوے میں گریڈ 1 سے 21 تک مجموعی طور پر 22 ہزار 546 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث ریلوے کے آپریشنز چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع وزارتِ ریلوے کے مطابق ادارے میں ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل عملے کی بڑی تعداد میں آسامیاں خالی ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 12 ہزار 165، سندھ میں 7 ہزار 245، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 840 جبکہ بلوچستان میں ایک ہزار 296 آسامیاں خالی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی کے باعث ریلوے کے مختلف امور اور آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں۔ ضرورت کے مطابق ریلوے میں ڈیلی ویجز پر لوئر ٹیکنیکل اسٹاف بھی بھرتی کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے میں عملے کی کمی دور کرنے کے لیے ضروری بھرتیوں سے متعلق منصوبے پر کام جاری ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اکتوبر، 2026 کو 04:34 PM

آخری تدوین: 28 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، آئینی ترامیم پر شدید تحفظات
پاکستان

جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، آئینی ترامیم پر شدید تحفظات

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا۔ استعفے میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم، ججوں کے تبادلوں، عدلیہ کی خودمختاری اور عام سائلین کو انصاف کی فراہمی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے

Web Desk28 اکتوبر، 2026
کیوبا کا امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ، عالمی برادری سے قرارداد کی حمایت کی اپیل
پاکستان

کیوبا کا امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ، عالمی برادری سے قرارداد کی حمایت کی اپیل

پاکستان میں کیوبا کے سفیر دامیان کورڈیرو ٹورس نے اقوام متحدہ سے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت کی اپیل کردی۔ سفیر کے مطابق پابندیوں سے کیوبا کو 8.083 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

زاہد فاروق ملک28 اکتوبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں 26 اکتوبر 2026 کو سکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک اور ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

Web Desk28 اکتوبر، 2026