وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا

W
Web Desk
28 ستمبر، 2026
اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کے ذریعے فراڈ، بجلی کے نظام میں خلل اور بینک اکاؤنٹس ہیک کیے جاسکتے ہیں

ویب ڈیسک: مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایک امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے فراڈ، بجلی کے نظام میں خلل اور بینک اکاؤنٹس کو ہیک کرنے جیسے جرائم کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر جدید اے آئی ٹیکنالوجی غلط ہاتھوں میں چلی جائے تو یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق چھوٹے گروہ بھی اے آئی کی مدد سے ایسے کام انجام دینے کے قابل ہوسکتے ہیں جو ماضی میں صرف بڑی طاقتوں کے لیے ممکن تھے۔

اے آئی ایک بڑی ارتقائی تبدیلی ہے، بل گیٹس

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اے آئی محض ایک نئی ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ایک بڑی ارتقائی تبدیلی ہے۔ انسانوں نے ایسی ذہین ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو متعدد کاموں میں انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوسکتی ہے، اس لیے حکومتوں کو اس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔

عالمی سطح پر نگرانی کی ضرورت

مائیکروسافٹ کے شریک بانی کے مطابق مصنوعی ذہانت کے فوائد اپنی جگہ موجود ہیں، تاہم اس کے غلط استعمال سے انسانیت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

انہوں نے عالمی سطح پر اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

بل گیٹس کے مطابق مؤثر نگرانی اور حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت جیسی طاقتور ٹیکنالوجی انسانیت کے خلاف استعمال نہ ہو۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 ستمبر، 2026 کو 07:18 AM

آخری تدوین: 28 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

احتجاج سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت سے حاصل کی جائے: اعظم نذیر تارڑ
تازہ ترین

احتجاج سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت سے حاصل کی جائے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج اور شہروں پر چڑھائی سے مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتی معاملہ ہے، جبکہ مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کو متعدد مواقع دیے گئے

Web Desk29 ستمبر، 2026
اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ، حفاظتی خدشات بڑی وجہ بن گئے
تازہ ترین

اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ، حفاظتی خدشات بڑی وجہ بن گئے

اوپن اے آئی نے حفاظتی خدشات کے باعث ایجنٹک اے آئی ماڈل GPT 6.1 Astra لانچ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ماڈل کے دائرہ کار، اجازت اور صارف کو درست معلومات فراہم کرنے سے متعلق مسائل سامنے آئے

Web Desk29 ستمبر، 2026
بجلی صارفین کے لیے بڑا اضافہ متوقع، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست
تازہ ترین

بجلی صارفین کے لیے بڑا اضافہ متوقع، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

Web Desk29 ستمبر، 2026