وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان کا خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ پر زور، سعودی تنصیبات اور تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت

W
Web Desk
14 نومبر، 2026
پاکستان کا خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ پر زور، سعودی تنصیبات اور تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سید حیدر شاہ نے خلیجی ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ پر زور دے دیا۔ پاکستان نے سعودی عرب کی شہری تنصیبات اور تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں محفوظ جہازرانی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

نیویارک: پاکستان نے خلیجی ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے شہری تنصیبات اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے تمام حملوں کی غیر مشروط مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان برادر خلیجی ممالک کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملے اور دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔

سید حیدر شاہ نے سعودی عرب کی شہری تنصیبات اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حملے عالمی تجارت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ آبنائے ہرمز سے عالمی خام تیل اور کھاد کی تجارت کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے، اس لیے ان اہم سمندری راستوں میں کشیدگی کے اثرات عالمی امن، علاقائی استحکام اور توانائی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنائی جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شہریوں، تجارتی جہازوں اور ان کے عملے کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر اقدامات کرنے چاہئیں۔

سید حیدر شاہ نے مزید کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ تمام فوجی اشتعال انگیزیوں اور غیر قانونی حملوں کا سلسلہ بند ہونا ضروری ہے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سمندری سلامتی کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 نومبر، 2026 کو 05:26 AM

آخری تدوین: 14 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سمیت پانچ اہم معاہدوں پر دستخط
تازہ ترین

قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سمیت پانچ اہم معاہدوں پر دستخط

قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سمیت پانچ معاہدوں اور مفاہمتی دستاویزات پر دستخط ہوگئے۔ استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی

Web Desk14 نومبر، 2026
پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے: فیلڈ مارشل
پاکستان

پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے۔

Web Desk14 نومبر، 2026
امریکا میں فضائی بحران کے بعد آپریشنز بحال ہونا شروع، 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
امریکا

امریکا میں فضائی بحران کے بعد آپریشنز بحال ہونا شروع، 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

امریکا میں تکنیکی خرابی کے باعث شدید متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔ ایف اے اے نے ملک بھر میں گراؤنڈ اسٹاپ ختم کردیا، تاہم 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر، ہزاروں پروازیں منسوخ اور 15 لاکھ مسافر مشکلات کا شکار ہوئے۔ امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کا فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے 50 ارب ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ کا مطالبہ

Web Desk14 نومبر، 2026