وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان میں 5G کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ

W
Web Desk
30 ستمبر، 2026
پاکستان میں 5G کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ

پی ٹی اے اور اوپن سگنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5G کی قومی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ ہوئی، جو 4G کے مقابلے میں تقریباً 6.8 گنا زیادہ ہے

اسلام آباد: پاکستان میں 5G نیٹ ورک کے رول آؤٹ سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق ملک میں 5G کی قومی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے اوپن سگنل کے تعاون سے 2026 کی دوسری سہ ماہی کی موبائل نیٹ ورک بینچ مارکنگ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ملک کے 20 شہروں میں موبائل نیٹ ورک کے صارفین کے تجربے کا جائزہ لیا گیا اور 4G اور 5G ٹیکنالوجیز کی کارکردگی کا موازنہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5G کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 4G کے مقابلے میں تقریباً 6.8 گنا زیادہ ریکارڈ ہوئی، جبکہ 5G کی قومی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 12.7 ایم بی پی ایس رہی۔

رپورٹ حقیقی صارفین کے ڈیٹا پر مبنی

پی ٹی اے اور اوپن سگنل کی رپورٹ 90 روز کے حقیقی صارفین کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ صارفین کے حقیقی استعمال، ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ سمیت مختلف عوامل کی بنیاد پر لیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 5G پر صارفین کے نیٹ ورک استعمال کا وقت 3.95 فیصد جبکہ 4G پر یہ شرح 93.67 فیصد رہی۔

5G پر ویڈیو ایکسپیرینس اسکور 67.33 اور موبائل گیمنگ ایکسپیرینس اسکور 62.05 ریکارڈ کیا گیا۔

5G کے نتائج ابتدائی نوعیت کے ہیں

پی ٹی اے کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 5G کے نتائج ابتدائی نوعیت کے ہیں اور انہیں قومی سطح پر نیٹ ورک کی حتمی کارکردگی کا مکمل عکاس قرار نہیں دیا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5G نیٹ ورک کی تعیناتی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، جبکہ اس کی کوریج محدود اور 5G استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد بھی کم ہے۔

4G کی قومی اوسط اسپیڈ

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 4G کی قومی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 18.9 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہائی اینڈ ڈیوائسز پر 4G کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 31.3 ایم بی پی ایس رہی۔

4G کی قومی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 5.32 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں مختلف شہروں کی سطح پر 4G کی ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ کے علاوہ ویڈیو اور موبائل گیمنگ ایکسپیرینس کا بھی تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 ستمبر، 2026 کو 08:12 AM

آخری تدوین: 30 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ، القسام بریگیڈز نے تصدیق کردی
دُنیا

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ، القسام بریگیڈز نے تصدیق کردی

اسرائیلی فوج نے غزہ کے خان یونس میں فضائی حملے کے دوران حماس کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ القسام بریگیڈز نے 53 سالہ سمیر ابو یونس کی شہادت کی تصدیق کردی

Web Desk15 نومبر، 2026
اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی،
تازہ ترین

اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی،

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انسٹاگرام اسٹوری میں دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر شادی ہورہی ہے تو انہیں بھی دعوت نامہ بھیجا جائے

Web Desk15 نومبر، 2026
ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ، امریکی ریڈار سسٹم نشانہ بنانے کا اعلان
تازہ ترین

ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ، امریکی ریڈار سسٹم نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو چھ ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ بحرین نے سکیورٹی انتباہات جاری کردیے جبکہ امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

Web Desk15 نومبر، 2026