وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسرائیلی فوج کی جانب سے فورک لفٹرز کے فوجی استعمال پر جاپانی کمپنی ٹویوٹا کی تحقیقات شروع

W
Web Desk
15 نومبر، 2026
اسرائیلی فوج کی جانب سے فورک لفٹرز کے فوجی استعمال پر جاپانی کمپنی ٹویوٹا کی تحقیقات شروع

جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنے فورک لفٹرز کو اسلحہ گوداموں، فوجی اڈوں اور سپلائی لائنز میں استعمال کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ کمپنی نے فوجی استعمال کی اجازت نہ دینے کا مؤقف اختیار کیا ہے

ٹوکیو: جاپان کی معروف صنعتی کمپنی ٹویوٹا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنی تیار کردہ فورک لفٹر مشینوں کے فوجی استعمال کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی تیار کردہ صنعتی مشینری فوجی مقاصد کے لیے نہیں بنائی جاتی۔

برطانوی نیوز ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹویوٹا کے فورک لفٹرز کو اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرہ کرنے والے مراکز، اگلے مورچوں پر تعینات فوجی دستوں کو سامان پہنچانے والی سپلائی لائنز اور فوج کے لاجسٹکس کور میں استعمال کیے جانے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری تصاویر اور ویڈیوز کا حوالہ دیا گیا ہے، جن میں ٹویوٹا کے فورک لفٹرز کو فوجی نوعیت کے مختلف کاموں میں استعمال ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع سے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق ٹویوٹا اور اسرائیلی وزارت دفاع کے درمیان 2024 میں بھاری فورک لفٹرز کی فراہمی کے لیے 15 کروڑ 80 لاکھ شیکل (تقریباً 4 کروڑ 98 لاکھ ڈالر) کا معاہدہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اسرائیلی وزارت دفاع اور اپنے مقامی ڈسٹری بیوٹر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ فراہم کی جانے والی مشینری اور ٹیکنالوجی صرف شہری مقاصد کے لیے استعمال ہوگی۔

تاہم تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد کمپنی نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آیا اس کے طے شدہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

معاہدے کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کا عندیہ

ٹویوٹا میٹریل ہینڈلنگ کے ترجمان کے مطابق کمپنی کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ فروخت کے بعد مختلف واسطوں سے دوبارہ فروخت ہونے والی ہر مشین کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے، تاہم سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو فورک لفٹرز کے غیر مجاز یا نامناسب استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسلحہ سازی کی صنعت کے ماہرین نے کمپنی کے معاہدوں اور مصنوعات کے استعمال کی نگرانی کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کے نتائج سامنے لائے جائیں۔

اسرائیلی فوجی تنصیبات میں فورک لفٹرز کے استعمال کے شواہد

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں ٹویوٹا کے فورک لفٹرز کو میزائل اور گولہ بارود کے مراکز، فوجی تربیتی اڈوں اور اسلحہ سازی کے کارخانوں میں استعمال ہوتے دکھایا گیا ہے۔

تاہم کمپنی کے مطابق کم از کم ایک ایسی مشین پہلے ایک نجی لاجسٹکس کمپنی کو فروخت کی گئی تھی اور بعد میں اس کی ملکیت یا استعمال کے بارے میں کمپنی کے پاس معلومات موجود نہیں تھیں۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 نومبر، 2026 کو 06:09 AM

آخری تدوین: 15 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ، القسام بریگیڈز نے تصدیق کردی
دُنیا

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ، القسام بریگیڈز نے تصدیق کردی

اسرائیلی فوج نے غزہ کے خان یونس میں فضائی حملے کے دوران حماس کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ القسام بریگیڈز نے 53 سالہ سمیر ابو یونس کی شہادت کی تصدیق کردی

Web Desk15 نومبر، 2026
اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی،
تازہ ترین

اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی،

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انسٹاگرام اسٹوری میں دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر شادی ہورہی ہے تو انہیں بھی دعوت نامہ بھیجا جائے

Web Desk15 نومبر، 2026
ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ، امریکی ریڈار سسٹم نشانہ بنانے کا اعلان
تازہ ترین

ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ، امریکی ریڈار سسٹم نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو چھ ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ بحرین نے سکیورٹی انتباہات جاری کردیے جبکہ امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

Web Desk15 نومبر، 2026