وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ، القسام بریگیڈز نے تصدیق کردی

W
Web Desk
15 نومبر، 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ، القسام بریگیڈز نے تصدیق کردی

اسرائیلی فوج نے غزہ کے خان یونس میں فضائی حملے کے دوران حماس کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ القسام بریگیڈز نے 53 سالہ سمیر ابو یونس کی شہادت کی تصدیق کردی

غزہ: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں فضائی حملے کے دوران فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں سمیر ابو یونس جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی طور پر نشانہ بنائے گئے کمانڈر کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ذرائع نے بتایا کہ خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران القسام بریگیڈز کے کمانڈر سمیر ابو یونس جاں بحق ہوئے۔

طبی ذرائع کے مطابق حملہ خان یونس کے علاقے المواسی میں ایک سڑک پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں سمیر ابو یونس جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

القسام بریگیڈز نے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کردی

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے حملے کے مقام سے 53 سالہ سمیر ابو یونس کی لاش برآمد کرلی ہے، جبکہ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

بعد ازاں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں سمیر محمود ابو یونس، جنہیں ابو محمود کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

القسام بریگیڈز کے مطابق سمیر ابو یونس تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور رفح بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

1991 میں القسام بریگیڈز میں شمولیت اختیار کی

القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق سمیر ابو یونس نے 1991 میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اس کے ابتدائی ارکان میں شمار ہوتے تھے۔

ان کی شہادت کے اعلان کے بعد غزہ میں اسرائیلی فضائی کارروائیوں اور جنگ بندی کی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 نومبر، 2026 کو 08:17 AM

آخری تدوین: 15 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ، امریکی ریڈار سسٹم نشانہ بنانے کا اعلان
تازہ ترین

ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ، امریکی ریڈار سسٹم نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو چھ ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ بحرین نے سکیورٹی انتباہات جاری کردیے جبکہ امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

Web Desk15 نومبر، 2026
بھارت میں ڈی جے کی تیز آواز نے 20 روزہ نومولود کی جان لے لی، پولیس نے ٹرک ضبط کرلیا
تازہ ترین

بھارت میں ڈی جے کی تیز آواز نے 20 روزہ نومولود کی جان لے لی، پولیس نے ٹرک ضبط کرلیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مذہبی جلوس کے دوران ڈی جے کی انتہائی بلند آواز پر 20 روزہ نومولود بچی کی طبیعت بگڑ گئی اور اسپتال میں موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹرک ضبط کرلیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے

Web Desk15 نومبر، 2026
اسرائیلی فوج کی جانب سے فورک لفٹرز کے فوجی استعمال پر جاپانی کمپنی ٹویوٹا کی تحقیقات شروع
تازہ ترین

اسرائیلی فوج کی جانب سے فورک لفٹرز کے فوجی استعمال پر جاپانی کمپنی ٹویوٹا کی تحقیقات شروع

جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنے فورک لفٹرز کو اسلحہ گوداموں، فوجی اڈوں اور سپلائی لائنز میں استعمال کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ کمپنی نے فوجی استعمال کی اجازت نہ دینے کا مؤقف اختیار کیا ہے

Web Desk15 نومبر، 2026