وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کراچی: ڈارک ویب سے منسلک مبینہ آن لائن نیٹ ورک سے 13 سالہ بچی بازیاب،

W
Web Desk
23 اکتوبر، 2026
کراچی: ڈارک ویب سے منسلک مبینہ آن لائن نیٹ ورک سے 13 سالہ بچی بازیاب،

کراچی میں بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ آن لائن نیٹ ورک کے رابطے میں آنے والی 13 سالہ بچی کو بچا لیا۔ حکام کے مطابق بچی کو خطرناک ٹاسک دیے جا رہے تھے۔ کیس کی تحقیقات، مشتبہ اکاؤنٹس کی تلاش اور دیگر بچوں کو نشانہ بنانے کے امکان کا جائزہ جاری ہے

کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خطرناک آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی 13 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب سے منسلک ایک گروہ کی جانب سے مختلف ٹاسک دیے جا رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ٹاسک میں بچی کو بلی کو زہر دے کر مارنے کا کہا گیا، جبکہ دوسرے ٹاسک میں اسے خود کو شدید نقصان پہنچانے کی ہدایت دی گئی۔

حکام کے مطابق ٹاسک پر عمل درآمد سے پہلے ہی این سی سی آئی اے کی ٹیم بچی تک پہنچ گئی اور اسے ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔ واقعے سے بچی کے والدین کو بھی آگاہ کر دیا گیا، جو اپنی بیٹی کی آن لائن سرگرمیوں سے مکمل طور پر لاعلم تھے۔

این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور بچی سے رابطے میں رہنے والے آن لائن اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ اس پہلو پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا مذکورہ نیٹ ورک نے پاکستان میں مزید بچوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

حکام کے مطابق تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد نیٹ ورک سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اکتوبر، 2026 کو 04:50 AM

آخری تدوین: 23 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی ماؤں کے لیے ماہانہ 40 ہزار روپے امداد شروع، 157 خاندان مستفید ہوں گے
تازہ ترین

سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی ماؤں کے لیے ماہانہ 40 ہزار روپے امداد شروع، 157 خاندان مستفید ہوں گے

سندھ کے محکمہ محنت نے ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے مالی امداد دینے کا عمل شروع کردیا۔ حکام کے مطابق 115 ماؤں کے اکاؤنٹس کھول کر اے ٹی ایم کارڈز جاری کیے جاچکے ہیں۔ بچوں کے علاج کے لیے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے، تاہم مالی امداد کی مدت تاحال واضح نہیں

Web Desk23 اکتوبر، 2026
پنوعاقل میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا دوہرا قتل، پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے
پاکستان

پنوعاقل میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا دوہرا قتل، پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے

پنوعاقل، سکھر میں پسند کی شادی کرنے والے سدرہ سمیجو اور دیدار شیخ کو قومی شاہراہ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے کوچ سے اتار کر جوڑے کو نشانہ بنایا۔ سکھر پولیس نے دو ملزمان عبدالمالک سمیجو اور عبدالحنان سمیجو کو گرفتار کرکے ایک ریپیٹر برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں

Web Desk23 اکتوبر، 2026
کینیڈا اور ترکیہ میں اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ، تجارت اور دفاع میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
تازہ ترین

کینیڈا اور ترکیہ میں اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ، تجارت اور دفاع میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی انقرہ میں ملاقات کے دوران کینیڈا اور ترکیہ نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔ معاہدے کے تحت دفاع، سلامتی، توانائی، اہم معدنیات اور تجارت میں تعاون بڑھایا جائے گا، جبکہ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور آئندہ ماہ شروع ہونے کی توقع ہے

Web Desk23 اکتوبر، 2026