وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان میں مقامی سطح پر 5G فونز کی تیاری میں نمایاں اضافہ، رجسٹرڈ ڈیوائسز 38 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

W
Web Desk
16 جولائی، 2026
پاکستان میں مقامی سطح پر 5G فونز کی تیاری میں نمایاں اضافہ، رجسٹرڈ ڈیوائسز 38 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

پاکستان میں مقامی سطح پر 5G موبائل فونز کی تیاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ 5G ڈیوائسز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ بعض فونز میں 5G سروس فعال کرنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی ضروری ہوگا

(اسلام آباد) پاکستان میں مقامی سطح پر 5G موبائل فونز کی تیاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ملک میں رجسٹرڈ فائیو جی موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق مستقبل میں 5G سروس سے استفادہ کرنے کے لیے صارفین کے پاس 5G سے مطابقت رکھنے والے اسمارٹ فونز کا ہونا ضروری ہوگا۔

پی ٹی اے کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بعض فائیو جی ڈیوائسز میں 5G سروس کو فعال کرنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی درکار ہوگا، اس لیے صارفین کو اپنے موبائل فونز کا سافٹ ویئر جدید ترین ورژن پر اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں 1 لاکھ 62 ہزار 40 فائیو جی موبائل فونز مقامی سطح پر تیار کیے گئے، جبکہ مئی تک مقامی طور پر تیار ہونے والی 5G ڈیوائسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 326 تک پہنچ گئی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر 5G اسمارٹ فونز کی پیداوار میں اضافے سے صارفین کو نسبتاً کم قیمت پر جدید ڈیوائسز دستیاب ہوں گی، جبکہ اس اقدام سے ملکی موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔

ادارے کے مطابق مختلف موبائل فون کمپنیاں پاکستان میں مقامی سطح پر 5G ڈیوائسز تیار کر رہی ہیں، جس سے نہ صرف درآمدی انحصار میں کمی آئے گی بلکہ مستقبل میں 5G ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھی مضبوط بنیاد فراہم ہوگی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جولائی، 2026 کو 03:53 AM

آخری تدوین: 16 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

اسرائیلی کمپنی کی آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف
تازہ ترین

اسرائیلی کمپنی کی آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

دو تحقیقی اداروں کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی ڈسکور ٹیک کے اشتہاری نیٹ ورک کو انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی اور بعض آلات میں کینڈیرو اسپائی ویئر کی تنصیب میں مدد کے لیے استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اشتہارات ہزاروں ایپس اور ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس تک پہنچے

Web Desk16 اکتوبر، 2026
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد
امریکا

ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے اور امریکی زمینی فوج تعینات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے طاقتور غیر جوہری بم ایم او اے بی کے ممکنہ استعمال پر بھی غور کیا گیا ہے

Web Desk16 اکتوبر، 2026
جمہوریت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام کو ری بوٹ کرنا ہوگا: فیصل واوڈا
پاکستان

جمہوریت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام کو ری بوٹ کرنا ہوگا: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے موجودہ جمہوری نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت نے پاکستانی عوام کو کچھ نہیں دیا اور نظام کو ری بوٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی، سیاسی قیادت، کرپشن اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر بھی اظہارِ خیال کیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026