وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا

W
Web Desk
21 اکتوبر، 2026
طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کے الزام میں زیرِ حراست ملزم محمد نعمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کے الزام میں زیرِ حراست ملزم محمد نعمان پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے دوران زیرِ حراست ملزم محمد نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اکتوبر، 2026 کو 06:09 AM

آخری تدوین: 21 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم، الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ
پاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم، الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ چھ بار حلقہ بندیاں اور چار بار انتخابی شیڈول جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ انتخابات میں تاخیر کی وجوہات بھی سامنے آگئیں

Web Desk21 اکتوبر، 2026
راجن پور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 36 زخمی
پاکستان

راجن پور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 36 زخمی

راجن پور میں انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 36 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا

Web Desk21 اکتوبر، 2026
ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت، تنخواہیں واپس لینے کا حکم
پاکستان

ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت، تنخواہیں واپس لینے کا حکم

کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر برطرفی اور تمام تنخواہیں واپس لینے کا حکم دے دیا گیا۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سرکاری جامعات سے ڈگریوں کی تصدیق کی رپورٹ بھی طلب کرلی

Web Desk21 اکتوبر، 2026