وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اداکار سہیل سمیر نے غیر اخلاقی وائرل کلپ پر صارفین سے معذرت کرلی

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
اداکار سہیل سمیر نے غیر اخلاقی وائرل کلپ پر صارفین سے معذرت کرلی

اداکار سہیل سمیر نے 10 سال پرانے غیر اخلاقی کلپ کے دوبارہ وائرل ہونے پر صارفین سے معذرت کرلی، غلطی تسلیم کرتے ہوئے شرمندگی اور افسوس کا اظہار کیا۔

کراچی: سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد اداکار سہیل سمیر نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار سہیل سمیر نے Instagram پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں جنہیں وائرل کلپ کی وجہ سے دکھ، تکلیف یا مایوسی ہوئی۔

سہیل سمیر کے مطابق یہ کلپ تقریباً 10 سال پرانا ہے اور اس وقت انہیں شاید اندازہ نہیں تھا کہ ماضی کی کوئی حرکت مستقبل میں اس طرح دوبارہ سامنے آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ کلپ دوبارہ وائرل ہوا تو انہیں احساس ہوا کہ ان کے گھر میں بھی ماں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں، اور اگر ان کی اپنی فیملی کے کسی فرد کے بارے میں ایسا مواد سامنے آئے تو انہیں کیسا محسوس ہوگا۔

اداکار نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت ایسا مواد نہیں کرنا چاہیے تھا، چاہے حالات کچھ بھی رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر دل سے شرمندہ اور افسردہ ہیں۔

سہیل سمیر نے مزید کہا کہ عزت بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں لیکن اسے ختم ہونے میں صرف ایک لمحہ لگ سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 07:25 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ
تازہ ترین

آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ

آئی سی سی کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کیے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سہ پہر 3 سے ساڑھے 4 بجے تک کیے گئے

زاہد فاروق ملک18 اکتوبر، 2026
 دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف
تازہ ترین

دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو مالی حیثیت سے بالاتر ہوکر معیاری تعلیم کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ دانش اسکولوں کا مقصد غریب اور مستحق بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے

Web Desk18 اکتوبر، 2026
انسانی حقوق کی آڑ میں بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
تازہ ترین

انسانی حقوق کی آڑ میں بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

انسانی حقوق کے نام پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا

Web Desk18 اکتوبر، 2026