وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاک افواج کی ہم آہنگی معرکۂ حق میں فتح کی وجہ بنی: ریئر ایڈمرل شفاعت علی

W
Web Desk
7 مئی، 2026
پاک افواج کی ہم آہنگی معرکۂ حق میں فتح کی وجہ بنی: ریئر ایڈمرل شفاعت علی

پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز شفاعت علی نے کہا ہے کہ پاک افواج کے درمیان مثالی ہم آہنگی معرکۂ حق میں کامیابی کی بنیادی وجہ بنی، جبکہ افواجِ پاکستان ہر وقت ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہتی ہیں۔

ریئر ایڈمرل شفاعت علی نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی ساحلی تنصیبات مکمل طور پر محفوظ رہیں اور تمام بندرگاہیں معمول کے مطابق فعال رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستانی سمندری حدود کا رخ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان کے مطابق پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہے۔

ریئر ایڈمرل شفاعت علی نے مزید کہا کہ بھارت نے معرکۂ حق کے دوران متعدد بار بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی، لیکن پاک بحریہ نے ہر صورتحال پر گہری نظر رکھی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے سمندری دفاع کو یقینی بنایا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی بحری حدود، بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 مئی، 2026 کو 01:16 PM

آخری تدوین: 7 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

اقبال آفریدی کا دعویٰ: عمران خان نے آخری ملاقات میں کہا پارٹی میری بات نہیں مان رہی
تازہ ترین

اقبال آفریدی کا دعویٰ: عمران خان نے آخری ملاقات میں کہا پارٹی میری بات نہیں مان رہی

پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں آخری ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ پارٹی ان کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہی

Web Desk25 جولائی، 2026
میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وعدہ، مریم نواز کے بڑے اعلانات
پاکستان

میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وعدہ، مریم نواز کے بڑے اعلانات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 10 الیکٹرک بسوں کے تحفے اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا وعدہ کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں جدید اسپتال، گرین بس، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا

Web Desk24 جولائی، 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر "اسکائی 47 قراقرم ون" کا افتتاح کر دیا
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر "اسکائی 47 قراقرم ون" کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کیا۔ جدید ڈیٹا سینٹر کلاوڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ اور قومی ڈیٹا سیکیورٹی کے لیے جدید سہولیات فراہم کرے گا اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا

Web Desk24 جولائی، 2026