وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

انسانی حقوق کی آڑ میں بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

W
Web Desk
18 اکتوبر، 2026
انسانی حقوق کی آڑ میں بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

انسانی حقوق کے نام پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اپریل 2026 میں بھارتی ہائی کمیشن لندن نے منظم سازشی منصوبے کے لیے کالعدم ایکشن کمیٹی سے رابطہ کیا، جون 2026 میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے عہدیدار پرومود کھیم چندانی اور بھارتی میڈیا ٹائمز ناؤ کے زکا جیکب کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانیہ کی تشہیر کے لیے نئی تنظیم کے ذریعے آپریشن شروع کرنے پر غور کیا گیا۔

24 جون 2026 کو اظہر احمد، یاسر شفاعت اور ڈاکٹر اشتیاق خالق جیسے فسادی جھتے سے منسلک شرپسندوں کو بھارتی ہائی کمیشن نے آزاد کشمیر میں بدامنی پھیلانے کیلئے تیار کیا۔

بھارتی نشریاتی ادارہ ٹائمز ناؤ سے منسلک زکا جیکب کو وسیع میڈیا کوریج کے ذریعے پاکستان مخالف بیانیے کو ہوا دینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

جون 2026 کے دوران سازشی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کا تینوں شرپسندوں کو 17 واٹس ایپ کالز کیے جانے کا انکشاف ہوا، 30 جولائی 2026 کو برطانیہ میں نام نہاد جموں و کشمیر تنظیم ہیومن رائٹس آبزرویٹری (جے کے ایچ آر او) کی رجسٹریشن کی گئی-

جون 2026 کو کالعدم ایکشن کمیٹی نے راولاکوٹ اور آزاد کشمیر کی جھوٹ پر مبنی حالات دکھا کر عالمی برادری سے فوری اقدام کے مطالبہ کی متعدد پوسٹس جاری کیں۔

انڈین ہائی کمیشن کی بنائی گئی نام نہاد جموں و کشمیر تنظیم ہیومن رائٹس آبزرویٹری جموں کشمیر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (جے کے ایچ آر او) نے اپنی جھوٹی رپورٹس کے ذریعے فسادی جتھے کے بیانیے کا زہر اگلنا شروع کر دیا، حیران کن طور پر صرف چار ماہ پرانی بنائی گئی جے کے ایچ آر او، جس کی کوئی ساکھ نہیں، ایسی نام نہاد تنظیم کے من گھڑت بیانیہ کو دی انڈیپنڈنٹ، ٹائمز ناؤ، کشمیر ٹائمز سمیت متعدد میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس سے مزید پھیلایا۔

بھارتی ہائی کمیشن سے وابستہ پرمود کھیم چندانی ہیومن رائٹس آبزرویٹری (جے کے ایچ آر او) کی رجسٹریشن میں نامزد پائے گئے جس سے مذموم سازش کا پردہ چاک ہو گیا۔


شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اکتوبر، 2026 کو 01:01 PM

آخری تدوین: 18 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار
تازہ ترین

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں تین ملزمان کو راجستھان کے کوٹا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کا مبینہ تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ فائرنگ میں اداکار محفوظ رہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے

Web Desk19 اکتوبر، 2026
پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف
تازہ ترین

پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں اور فوجی بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے شہدا کے لیے دعا کی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر زور دیا

Web Desk19 اکتوبر، 2026
اسپورٹس ڈپلومیسی اہم کردار ادا کرتی ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر
تازہ ترین

اسپورٹس ڈپلومیسی اہم کردار ادا کرتی ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے اسلام آباد میں ڈبلیو 15 ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپورٹس ڈپلومیسی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے پاکستانی مہمان نوازی کو سراہا اور لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کو دیکھنے کے لیے پُرجوش ہونے کا اظہار کیا

زاہد فاروق ملک19 اکتوبر، 2026