وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آئی سی سی عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش

W
Web Desk
20 اگست، 2026
آئی سی سی عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی نے امریکی اقدام کو عدالت کی آزادی اور عالمی قانون کی حکمرانی کے لیے خطرہ قرار دیا

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اعلیٰ عہدیداروں پر امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق انتونیو گوتریس نے آئی سی سی کی صدر ٹوموکو اکانے اور عدالت کی سینئر ٹرائل وکیل عبداللہ سیے پر امریکی پابندیوں پر تشویش ظاہر کی۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ عالمی فوجداری عدالت کو بین الاقوامی فوجداری انصاف کا ایک اہم ستون سمجھتا ہے اور عدالت کے کام اور آزادی کا مکمل احترام کرتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 18 اگست کو آئی سی سی کی صدر ٹوموکو اکانے اور سینئر ٹرائل وکیل عبداللہ سیے کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے ایسے ممالک کے حکام کے خلاف کارروائی کی کوشش کی جنہوں نے عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کیا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے عدالت کی آزادی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

جاپان سمیت متعدد ممالک نے بھی امریکی پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے بعد آئی سی سی کی آزادی اور بین الاقوامی فوجداری انصاف کے مستقبل سے متعلق بحث مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اگست، 2026 کو 03:47 AM

آخری تدوین: 20 اگست، 2026

متعلقہ مضامین