وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

کینیڈین وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا

W
Web Desk
21 جولائی، 2026
کینیڈین وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، پاک۔کینیڈا تعلقات، دفاعی تعاون اور عالمی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو سراہا

راولپنڈی: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی کی صورتحال، پاک۔کینیڈا تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے اصولی مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

ملاقات کے دوران کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ خدمات اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے عالمی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے، اعلیٰ سطح کے روابط کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی اعتماد، شراکت داری اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 جولائی، 2026 کو 07:29 AM

آخری تدوین: 21 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خاتون خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ 2 خاتون خودکش حملہ آوروں اور ایک مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کیے گئے

Web Desk22 جولائی، 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے اہم ملاقات
پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے اہم ملاقات

پاکستان بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کے ذریعے عالمی مالیاتی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتا ہے

محمد نعیم اختر22 جولائی، 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی ایف سی کو توانائی، آئی ٹی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت
امریکا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی ایف سی کو توانائی، آئی ٹی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے اور اصلاحاتی عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے

محمد نعیم اختر22 جولائی، 2026