وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے کوک اسٹوڈیو میں کیا فرق ہے؟ عاطف اسلم کا معنی خیز جواب

W
Web Desk
2 ستمبر، 2026
پاکستان اور بھارت کے کوک اسٹوڈیو میں کیا فرق ہے؟ عاطف اسلم کا معنی خیز جواب

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پاکستانی اور بھارتی کوک اسٹوڈیو کے فرق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کی اصل برتری اس کا ’جادو‘، خام پن، اصلیت اور منفرد تخلیقی موسیقی ہے

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے پاکستانی اور بھارتی کوک اسٹوڈیو کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کی اصل برتری اس کا ’’جادو‘‘ ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران عاطف اسلم سے پاکستان اور بھارت کے کوک اسٹوڈیو میں پیش کی جانے والی موسیقی کے فرق کے بارے میں سوال کیا گیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کو بھارتی ورژن پر کیا برتری حاصل ہے تو گلوکار نے مسکراتے ہوئے ایک لفظ میں جواب دیا، ’’جادو‘‘۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں موسیقی اور دھنوں پر بہترین کام ہو رہا ہے، تاہم ان کے مطابق بھارتی موسیقی میں وہ خام پن اور اصلیت کم نظر آتی ہے جو پاکستانی موسیقی کی خاص پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کوک اسٹوڈیو میں کمرشل پہلوؤں پر نسبتاً زیادہ توجہ دی جاتی ہے، جبکہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو میں اصل، منفرد اور تخلیقی دھنوں پر خصوصی کام کیا جاتا ہے۔

معروف گلوکار کے مطابق پاکستانی کوک اسٹوڈیو کی موسیقی کی تیاری میں متعدد فنکار اور موسیقار مل کر کام کرتے ہیں، جبکہ گلوکاروں کو بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور منفرد انداز کو موسیقی میں شامل کرنے کی آزادی حاصل ہوتی ہے۔

عاطف اسلم کے اس دلچسپ اور معنی خیز جواب نے ایک بار پھر پاکستانی موسیقی کی منفرد شناخت اور کوک اسٹوڈیو پاکستان کی مقبولیت کو موضوع بحث بنا دیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 ستمبر، 2026 کو 01:47 PM

آخری تدوین: 2 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں، شاہین آفریدی
تازہ ترین

بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں، شاہین آفریدی

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان پر کوئی دباؤ نہیں۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پُرعزم ہے، جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری جاری ہے، جبکہ سلمان علی آغا کی کارکردگی اور جارحانہ بیٹنگ پلان پر بھی کپتان نے اظہار خیال کیا

زاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026
پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہے، لیکن مجھے زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے: ہیری بروک
کھیل

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہے، لیکن مجھے زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے: ہیری بروک

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہے، لیکن انہیں یہاں کھیلتے ہوئے زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے تجربے، انگلینڈ کی نوجوان ٹیم اور ہر کنڈیشن میں کامیابی حاصل کرنے کے ہدف پر بھی گفتگو کی

زاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026
پاکستان اور سری لنکا کی ٹرائی سیریز سے قبل راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ
تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی ٹرائی سیریز سے قبل راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ

ون ڈے ٹرائی سیریز سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے ٹریننگ کی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں، انگلینڈ کی ٹیم نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پہلا میچ 18 اکتوبر کو ہوگا

زاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026