وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بھارتی میڈیا پر ڈرامہ نگاری جاری تھی، پاکستان نے دنیا کے سامنے حقائق رکھے: عطا تارڑ

W
Web Desk
7 مئی، 2026
بھارتی میڈیا پر ڈرامہ نگاری جاری تھی، پاکستان نے دنیا کے سامنے حقائق رکھے: عطا تارڑ

: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا پر جنگی کشیدگی کے دوران ڈرامہ نگاری اور سنسنی خیزی کا بازار گرم تھا، جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے حقائق پیش کیے۔

(اسلام آباد ) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سچائی دشمن کے لیے ناقابلِ برداشت تھی، اسی لیے بھارتی حکومت نے خوف کے باعث پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندیاں لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جوابی پابندیوں کے بجائے اپنی ڈیجیٹل حکمت عملی تبدیل کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق بھارتی چینلز پر جاری "کامیڈی اور تھیٹر" جنگی تناؤ کے دوران ایک طرح کا ریلیف بن گئے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارتی مقامات کو جیو ٹیگ کرکے وہاں کے صارفین تک ملی نغمے، مسلح افواج کے ترانے اور جے ایف-17 تھنڈرکی ویڈیوز پہنچائیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ان ڈیجیٹل مہمات کے بعد بھارتی عوام اپنی حکومت سے سوالات کرنے لگے، جبکہ ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کیلئے الگ حکمت عملی اپنائی گئی جس کے مثبت اور دور رس نتائج سامنے آئے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور عسکری قیادت خصوصاً فیلڈمارشل عا صم کی دفاعی و سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سول و عسکری قیادت کی ہم آہنگی سے پاکستان دفاعی اور معاشی میدان میں مزید مضبوط ہوگا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 مئی، 2026 کو 04:37 PM

آخری تدوین: 7 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

اقبال آفریدی کا دعویٰ: عمران خان نے آخری ملاقات میں کہا پارٹی میری بات نہیں مان رہی
تازہ ترین

اقبال آفریدی کا دعویٰ: عمران خان نے آخری ملاقات میں کہا پارٹی میری بات نہیں مان رہی

پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں آخری ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ پارٹی ان کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہی

Web Desk25 جولائی، 2026
میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وعدہ، مریم نواز کے بڑے اعلانات
پاکستان

میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وعدہ، مریم نواز کے بڑے اعلانات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 10 الیکٹرک بسوں کے تحفے اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا وعدہ کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں جدید اسپتال، گرین بس، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا

Web Desk24 جولائی، 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر "اسکائی 47 قراقرم ون" کا افتتاح کر دیا
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر "اسکائی 47 قراقرم ون" کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کیا۔ جدید ڈیٹا سینٹر کلاوڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ اور قومی ڈیٹا سیکیورٹی کے لیے جدید سہولیات فراہم کرے گا اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا

Web Desk24 جولائی، 2026