وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بنوں: میریان پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، ایک اہلکار شہید، پانچ افراد زخمی

W
Web Desk
16 جولائی، 2026
بنوں: میریان پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، ایک اہلکار شہید، پانچ افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں میریان پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں میریان پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش حملے کی کوشش پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او بنوں فرقان بلال کے مطابق بدھ کی شام بارود سے بھری ایک گاڑی پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے سے ٹکرائی، جس کے فوراً بعد حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال بنوں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

حملے کے بعد کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود، ڈی آئی جی بنوں ریجن رب نواز خان، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم، اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز خان، اسسٹنٹ کمشنر اخلاص سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر سجاد حسین نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کو سلامی پیش کی گئی اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ان کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جولائی، 2026 کو 06:49 AM

آخری تدوین: 17 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

عمران خان کے بیٹوں کے پاس نائیکوپ موجود ہے، جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں: خواجہ آصف
پاکستان

عمران خان کے بیٹوں کے پاس نائیکوپ موجود ہے، جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کے نائیکوپ کارڈز مؤثر ہیں، اس لیے انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں

Web Desk31 اگست، 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
پاکستان

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، جس میں دفاعی و سکیورٹی تعاون سمیت مشترکہ دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی پر بات چیت ہوگی

Web Desk31 اگست، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ انہیں پی او ایف کے آپریشنز، پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور کارپوریٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی، جبکہ دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب اور رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

Web Desk29 اگست، 2026