وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی

W
Web Desk
5 ستمبر، 2026
چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو قابلِ اطمینان قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پراسیکیوشن کے پراسیکیوٹرز قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، جبکہ دیگر صوبے پنجاب پراسیکیوشن کے مؤثر طریقۂ کار اور تجربات سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو قابلِ اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پراسیکیوشن کا طریقۂ کار اور پیشہ ورانہ کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی اور محکمہ میں ہونے والی اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن میں خدمات انجام دینے والے پراسیکیوٹرز انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن سے کسی قسم کی شکایت نہیں، جبکہ اس کی مجموعی کارکردگی قابلِ اطمینان ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ دیگر صوبے پنجاب پراسیکیوشن سے مدد اور رہنمائی حاصل کریں اور اس کے مؤثر طریقۂ کار اور تجربات سے استفادہ کریں۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک مؤثر نظام وضع کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے محکمہ کی کارکردگی کا اعتراف پنجاب پراسیکیوشن کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی حوصلہ افزائی سے افسران اور پراسیکیوٹرز کو مزید محنت کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے اصلاحات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 ستمبر، 2026 کو 06:14 AM

آخری تدوین: 5 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر اقرا عزیز نے دل کی بات بتادی
تازہ ترین

یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر اقرا عزیز نے دل کی بات بتادی

اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ عمر کا فرق معمول کی بات ہے، رشتے کی کامیابی کے لیے ذہنی ہم آہنگی، وابستگی اور سکون زیادہ اہم ہیں۔ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کے دو بچے ہیں

Web Desk5 ستمبر، 2026
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ
امریکا

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ

ایران جنگ کے دوران امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات لیک ہونے پر پینٹاگون نے تحقیقات تیز کردیں۔ تقریباً 50 فوجی افسران اور سویلین اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ کیے گئے، تاہم مبینہ لیک کے ذمہ دار کی واضح شناخت نہ ہوسکی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لیکس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس مہنگے ہونے کا امکان، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع؟
تازہ ترین

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس مہنگے ہونے کا امکان، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع؟

آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں۔ ٹرینڈ فورس کے مطابق آئی فون 18 پرو کی قیمت 1249 سے 1299 ڈالر جبکہ پرو میکس کی قیمت 1349 سے 1399 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ میموری چِپس کی قیمت اور پیداواری لاگت میں اضافے کو قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026