وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بھارتی حکومت نے وزیر تعلیم کے استعفے پر ایک دن کی مہلت مانگ لی، طلبا کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
بھارتی حکومت نے وزیر تعلیم کے استعفے پر ایک دن کی مہلت مانگ لی، طلبا کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
international seerat conference

بھارتی حکومت نے کاکروچ جنتا پارٹی کے طلبا رہنماؤں سے مذاکرات میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر ایک دن کی مہلت طلب کر لی۔ حکومت نے طلبا کے دو مطالبات مان لیے، جبکہ نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے کاکروچ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے طلبا کی جانب سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر ایک دن کی مہلت مانگ لی ہے، جبکہ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور کل ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں اور حکومتی وفد کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں طلبا تنظیم کے دو مطالبات پر حکومت نے اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی، تاہم وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے کل تک کا وقت طلب کیا گیا ہے۔

طلبا تنظیم کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کل اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں، تاہم تنظیم نے واضح کیا ہے کہ استعفے کے مطالبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق حکومتی وفد اور طلبا نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا۔ اس دوران طلبا نے اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی کے جنتر منتر پر جاری دھرنا مطالبات کی منظوری تک بدستور جاری رکھا جائے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 01:03 PM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ چاندی کے نرخ بھی کم ہوگئے

Web Desk7 ستمبر، 2026
فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ
تازہ ترین

فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے پر فاطمہ ثناء کو دو سال میں دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت چار ڈی میرٹ پوائنٹس پر پابندی عائد ہوسکتی ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026
حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت
پاکستان

حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت

حماد اظہر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پراسیکیوشن نے فوٹو گرامٹک ٹیسٹ، موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفتیش کے لیے ریمانڈ مانگا۔ دوسری جانب حماد اظہر کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ میں بازیابی کی درخواست بھی دائر کردی

Web Desk7 ستمبر، 2026