وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ

W
Web Desk
7 ستمبر، 2026
فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے پر فاطمہ ثناء کو دو سال میں دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت چار ڈی میرٹ پوائنٹس پر پابندی عائد ہوسکتی ہے

دبئی: آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

فاطمہ ثناء کو دو سال کے دوران دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جس کے تحت کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد نامناسب انداز میں ردعمل یا اشارہ کرنے سے متعلق ضابطے کی خلاف ورزی شامل ہے۔

فاطمہ ثناء نے بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

فاطمہ ثناء کو اس سے قبل اگست 2025 میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی کھلاڑی کے چار یا اس سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہونے پر اسے ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے یا دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے معطل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ویمنز ایشیا کپ 2026 کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کو صرف 56 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارتی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان کے بغیر حاصل کرلیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 ستمبر، 2026 کو 01:00 PM

آخری تدوین: 7 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا۔ دہشتگردی کے خلاف تمام وسائل، پولیس کی تربیت، سیف سٹیز منصوبوں کی تکمیل اور قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے اہم فیصلے

Web Desk22 اکتوبر، 2026
پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلیمی و سائنسی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلیمی و سائنسی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر ایچ اوبا اور کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر کی ملاقات۔ طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور مشترکہ سائنسی تحقیق میں تعاون پر تبادلۂ خیال

Web Desk22 اکتوبر، 2026
نیویارک میں پاک لانچ کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس عالمی توجہ کا مرکز
امریکا

نیویارک میں پاک لانچ کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس عالمی توجہ کا مرکز

نیویارک کے ییل کلب میں پاک لانچ یو این کانفرنس کا انعقاد، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت۔ مصنوعی ذہانت، اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال

Web Desk22 اکتوبر، 2026