امریکی حملے میں تباہ ایرانی آئل ٹینکر کا عملہ محفوظ، شپنگ مانیٹر کا دعویٰ


شپنگ مانیٹر ٹینکر ٹریکرز کے مطابق امریکی حملے میں تباہ ایرانی آئل ٹینکر کا عملہ محفوظ ہے۔ حملے سے قبل لائف بوٹ سمندر میں اتار دی گئی تھی
امریکی حملے میں تباہ ہونے والے ایرانی آئل ٹینکر کے عملے کے محفوظ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
شپنگ مانیٹر ٹینکر ٹریکرز کے مطابق حملے سے قبل ٹینکر سے لائف بوٹ سمندر میں اتار دی گئی تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جہاز کے عملے کو ممکنہ طور پر حملے سے پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا۔
ٹینکر ٹریکرز نے حملے کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لائف بوٹ کو حملے سے پہلے سمندر میں اتارا جانا اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ عملے نے بروقت جہاز خالی کر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایرانی آئل ٹینکر تباہ ہو گیا، تاہم دستیاب معلومات کی بنیاد پر عملے کے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور حملے کی مکمل صورتحال تاحال سامنے آنا باقی ہے۔

شائع ہوا: 6 ستمبر، 2026 کو 03:29 AM
آخری تدوین: 6 ستمبر، 2026



