دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دیپیکا نے انسٹاگرام پر نومولود کے پاؤں کی تصویر شیئر کرکے خوشخبری مداحوں سے شیئر کی
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ نے نومولود کے پاؤں کی تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ بیٹی کی پیدائش 19 ستمبر کو ہوئی۔

خوشی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام دعا ہے۔
شائع ہوا: 20 ستمبر، 2026 کو 04:44 AM
آخری تدوین: 20 ستمبر، 2026



