وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

یومِ دفاع و شہدا: پاک فوج کا ملکی سلامتی اور بقا کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم

W
Web Desk
6 ستمبر، 2026
یومِ دفاع و شہدا: پاک فوج کا ملکی سلامتی اور بقا کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم
international seerat conference

یوم دفاع و شہدا کے موقع پر افواج پاکستان نے ملکی سلامتی، خودمختاری اور بقا کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا کہنا ہے کہ وطن کا دفاع ان کی اولین ذمہ داری ہے اور پاک فوج ہر لمحہ ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہے

اسلام آباد: یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر افواجِ پاکستان نے ملکی سلامتی، خودمختاری، دفاع اور بقا کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کا کہنا ہے کہ دفاعِ وطن، بقائے وطن اور ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج ہر لمحہ تیار ہے۔ پاک فوج کا ہر جوان وطن کا محافظ ہے اور ملک کی سرحدوں، سلامتی اور مستقبل کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

فوجی افسران اور جوانوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، پاک افواج نے سینہ سپر ہو کر وطن کا دفاع کیا اور ملکی سلامتی کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت اور فرض شناسی کے جذبے کے تحت پاک فوج نے ہر ذمہ داری بھرپور انداز میں نبھائی ہے، جبکہ پاکستانی ہونے پر انہیں ہمیشہ فخر رہا ہے۔

افواجِ پاکستان کے مطابق ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاک فوج اور عوام متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر وطن کے محافظوں نے محنت، اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعے پاکستان کو ترقی اور کامیابی کی منزل تک پہنچانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 ستمبر، 2026 کو 02:56 AM

آخری تدوین: 6 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور انٹیلی جنس کوآرڈینیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتا ہے: مولانا فضل الرحمان
تازہ ترین

کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عملاً کوئی حکومت نہیں، جبکہ ان سے بھی بھتہ طلب کیا جاتا ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026