وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی، طلبہ کی احتجاجی تحریک کامیاب

W
Web Desk
25 جولائی، 2026
بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی، طلبہ کی احتجاجی تحریک کامیاب
international seerat conference

بھارت کے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے NEET-UG امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں اور طلبہ کے شدید احتجاج کے بعد استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی: بھارت میں NEET-UG امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں، پیپر لیک اور امتحانی نظام پر اعتماد کے بحران کے خلاف جاری طلبہ کی احتجاجی تحریک کے بعد وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

دھرمیندر پردھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نریندر مودی کو ارسال کر دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چار دہائیوں سے وہ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اصلاحات کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ ایک مضبوط اور شفاف تعلیمی نظام کو ملک کی ترقی کی بنیاد سمجھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 3 مئی 2026 کو ہونے والے NEET-UG امتحان میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد بھارتی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کیں، امتحان منسوخ کیا اور دوبارہ امتحان کرانے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی آئندہ سال سے امتحان کو کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) کے ذریعے منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

سابق وزیر تعلیم نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی دن اس معاملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ان کی کوشش رہی کہ کسی بھی باصلاحیت طالب علم کا مستقبل امتحانی مافیا کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ ان کے مطابق 16 جولائی کو جاری کیے گئے نتائج اطمینان بخش رہے، تاہم بعض عناصر نے طلبہ کو گمراہ کرنے اور رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی، جس پر انہیں افسوس ہے۔

دوسری جانب NEET-UG تنازع کے خلاف طلبہ کی جانب سے نئی دہلی کے جنتر منتر سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جہاں ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا۔ احتجاج میں کئی فلمی شخصیات نے بھی شرکت کرتے ہوئے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

دھرمیندر پردھان نے اپنے استعفے میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے واقعات نے انہیں دلی طور پر متاثر کیا ہے اور ان کے نزدیک ذاتی عہدے سے زیادہ اہم بھارت کے نوجوانوں کا اعتماد اور مستقبل ہے۔

ادھر مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی استعفے پر ردعمل دیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اگر وزیر تعلیم نے استعفیٰ دیا ہے تو یہ خوش آئند پیش رفت ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ سی جے پی کے صدر ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ حکومت میں استعفے نہ ہونے کے دعوے غلط ثابت ہوگئے اور طلبہ کی جدوجہد کامیاب رہی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 جولائی، 2026 کو 10:34 AM

آخری تدوین: 25 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر چیئرپرسن نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
تازہ ترین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی، مزید سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

Web Desk9 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت اسلام آباد کے انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا

Web Desk9 ستمبر، 2026