وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

آبنائے ہرمز میں جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار، ایران سے معاہدہ جلد ہو سکتا ہے: ٹرمپ

W
Web Desk
8 مئی، 2026
آبنائے ہرمز میں جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار، ایران سے معاہدہ جلد ہو سکتا ہے: ٹرمپ
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کی بھی تعریف کی۔

(واشنگٹن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں ایران کے ساتھ جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے اور ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکی بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، تاہم امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو آج امریکی بحری جہازوں پر حملہ نہیں کرنا چاہیے تھا، اس کے باوجود صورتحال قابو میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران جلد معاہدے پر دستخط کر سکتا ہے کیونکہ وہ کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی پہلی رجیم ختم ہو چکی ہے جبکہ دوسری تقریباً ناکارہ ہو چکی ہے، اور اب امریکا “تیسری رجیم” کے ساتھ معاملات طے کر رہا ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے تین ڈسٹرائر بحری جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر گئے، جن پر ایران کی جانب سے حملے کیے گئے مگر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک شاندار ملک ہے جبکہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں۔

امریکی صدر کے حالیہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی کوششوں اور ممکنہ معاہدے کی امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 مئی، 2026 کو 04:15 AM

آخری تدوین: 8 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کا ’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘ کا اعلان، بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز
تازہ ترین

ٹرمپ کا ’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘ کا اعلان، بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنے کی صورت میں بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز پیش کردی

Web Desk10 ستمبر، 2026
مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
امریکا

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ مذاکرات کا امکان بھی موجود ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026
امریکا میں 200 ارب روپے کا مبینہ فراڈ، 5 پاکستانی مطلوب قرار
امریکا

امریکا میں 200 ارب روپے کا مبینہ فراڈ، 5 پاکستانی مطلوب قرار

امریکا میں محکمہ صحت سے مبینہ طور پر 70 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 200 ارب روپے کے فراڈ کا معاملہ سامنے آگیا۔ امریکی حکام کے مطابق پانچ پاکستانی شہری مبینہ فراڈ میں ملوث ہیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان میں مبینہ جعلی کال سینٹر قائم کرکے جعلی انوائسز، چوری شدہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ آوازوں کا استعمال کیا گیا۔ پانچوں افراد کو مطلوب قرار دے دیا گیا ہے

محمد نعیم اختر9 ستمبر، 2026