وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

نئی آٹو پالیسی کا مسودہ منظرعام پر، ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں بڑی کمی کی تجویز

W
Web Desk
9 ستمبر، 2026
نئی آٹو پالیسی کا مسودہ منظرعام پر، ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں بڑی کمی کی تجویز
international seerat conference

نئی آٹو پالیسی 2026-31 کے حتمی مسودے میں ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وار کم کرنے کی تجاویز سامنے آگئی ہیں۔ 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 50 سے کم کرکے 30 فیصد، 1801 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 5 سال میں ڈیوٹی 30 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔ ہائبرڈ ٹرک، بسوں اور کمرشل گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی میں کمی کی تجاویز شامل ہیں

نئی آٹو پالیسی 2026-31 کا حتمی مسودہ منظرعام پر آگیا ہے، جس میں مختلف کیٹیگریز کی ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی مرحلہ وار کم کرنے کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق 1801 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی آئندہ 5 سال کے دوران مرحلہ وار کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 1501 سے 1800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وار کم کرکے 20 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔

اسی طرح 851 سے 1000 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وار کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مسودے میں 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ 50 فیصد ڈیوٹی کو مرحلہ وار کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی آئندہ 5 سال میں 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کی جاسکتی ہے، جبکہ ہائی لائٹ کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی 60 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائبرڈ بسوں پر بھی آئندہ 5 سال میں ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

نئی آٹو پالیسی کے مسودے میں تجویز کردہ ٹیکس اور ڈیوٹی میں یہ کمی حتمی منظوری کے بعد ہی نافذ العمل ہوگی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 ستمبر، 2026 کو 03:55 AM

آخری تدوین: 9 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

’میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں‘، وسیم اکرم بھی عمران خان کی صحت پر فکرمند
تازہ ترین

’میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں‘، وسیم اکرم بھی عمران خان کی صحت پر فکرمند

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے عمران خان کی صحت سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش پر اہم بیان دے دیا۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان ان کے دوست ہیں اور وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں، سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے

Web Desk9 ستمبر، 2026
ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت پر 36 اداروں اور افراد پر امریکی پابندیاں
تازہ ترین

ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت پر 36 اداروں اور افراد پر امریکی پابندیاں

امریکا نے ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت کرنے والے 36 اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق مہان ایئر کی معاونت کرنے والی کمپنیوں کو بھی پابندیوں کا سامنا ہے، جبکہ ایران سے متعلق 3 فضائی اجازت نامے معطل کیے گئے ہیں

Web Desk9 ستمبر، 2026
امریکا کی نئی پابندیاں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سخت تنقید
تازہ ترین

امریکا کی نئی پابندیاں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سخت تنقید

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ عراقچی کا کہنا ہے کہ 47 سال کی پابندیوں اور ایران کے خلاف جنگ کے باوجود امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، جبکہ واشنگٹن کا نیا حل مزید پابندیاں عائد کرنا ہے

Web Desk9 ستمبر، 2026