وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سندھ حکومت ایچ آئی وی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مزید سی ڈی سی سینٹرز فعال کیے جا رہے ہیں: ڈاکٹر عذرا پیچوہو

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
سندھ حکومت ایچ آئی وی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مزید سی ڈی سی سینٹرز فعال کیے جا رہے ہیں: ڈاکٹر عذرا پیچوہو
international seerat conference

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ایچ آئی وی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مزید سی ڈی سی سینٹرز فعال کیے جا رہے ہیں اور بروقت تشخیص کے لیے اسکریننگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے فیملی پلاننگ، ماں اور بچے کی صحت، سی سیکشن کی بڑھتی شرح اور سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری پر بھی روشنی ڈالی

(کراچی) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ایچ آئی وی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور بیماری کی بروقت تشخیص کے لیے اسکریننگ کے عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید سی ڈی سی سینٹرز بھی فعال کیے جا رہے ہیں۔

کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان "ماں رہے سلامت" تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ حکومت ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور خاندانی منصوبہ بندی کے شعبے میں سندھ ملک بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سی سیکشن (Cesarean Section) کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث زچگی سے متعلق اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے سی سیکشن کے بعد خاندانی منصوبہ بندی کے مؤثر طریقوں پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے تاکہ ماں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیر صحت سندھ نے بتایا کہ خواتین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت میں بہتری لائی جا رہی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں برتھ اسٹیشن سینٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ محفوظ زچگی کی سہولیات آسانی سے دستیاب ہوں۔

ایچ آئی وی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ حکومت اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید سی ڈی سی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ اسکریننگ کے ذریعے مریضوں کی بروقت تشخیص کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے ایچ آئی وی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اور عوام کو معیاری صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 01:59 PM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ چاندی کے نرخ بھی کم ہوگئے

Web Desk7 ستمبر، 2026
فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ
تازہ ترین

فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے پر فاطمہ ثناء کو دو سال میں دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت چار ڈی میرٹ پوائنٹس پر پابندی عائد ہوسکتی ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026
حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت
پاکستان

حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت

حماد اظہر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پراسیکیوشن نے فوٹو گرامٹک ٹیسٹ، موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفتیش کے لیے ریمانڈ مانگا۔ دوسری جانب حماد اظہر کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ میں بازیابی کی درخواست بھی دائر کردی

Web Desk7 ستمبر، 2026