وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم، الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

W
Web Desk
21 اکتوبر، 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم، الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ چھ بار حلقہ بندیاں اور چار بار انتخابی شیڈول جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ انتخابات میں تاخیر کی وجوہات بھی سامنے آگئیں

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران وفاقی سیکریٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن کے حکام کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک چھ مرتبہ حلقہ بندیاں کی جاچکی ہیں، جبکہ چار مرتبہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول جاری کیے گئے۔

اسپیشل سیکریٹری کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا آخری شیڈول 9 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت پولنگ فروری 2026 میں ہونا تھی، تاہم اس دوران حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ ڈیٹا اور نقشے حاصل کرنے کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا تھا، لیکن اسی دوران 6 ستمبر کو آرڈیننس کی مدت ختم ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے اس حکم کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 2015 کے قانون کو بنیاد بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اکتوبر، 2026 کو 07:10 AM

آخری تدوین: 21 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

راجن پور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 36 زخمی
پاکستان

راجن پور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 36 زخمی

راجن پور میں انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 36 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا

Web Desk21 اکتوبر، 2026
طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا
پاکستان

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کے الزام میں زیرِ حراست ملزم محمد نعمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

Web Desk21 اکتوبر، 2026
ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت، تنخواہیں واپس لینے کا حکم
پاکستان

ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت، تنخواہیں واپس لینے کا حکم

کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر برطرفی اور تمام تنخواہیں واپس لینے کا حکم دے دیا گیا۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سرکاری جامعات سے ڈگریوں کی تصدیق کی رپورٹ بھی طلب کرلی

Web Desk21 اکتوبر، 2026