وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بجلی صارفین پر دسمبر میں بھاری بوجھ، فی یونٹ 4 روپے 22 پیسے اضافے کا امکان

W
Web Desk
21 نومبر، 2026
بجلی صارفین پر دسمبر میں بھاری بوجھ، فی یونٹ 4 روپے 22 پیسے اضافے کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین پر دسمبر میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کے تحت فی یونٹ 4 روپے 22 پیسے تک اضافی بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ، نیپرا میں درخواستیں زیر غور

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر دسمبر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافی ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ہے، جس کے تحت فی یونٹ مجموعی اضافہ 4 روپے 22 پیسے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دسمبر میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی کے نرخوں اور صارفین پر پڑنے والے ممکنہ اضافی مالی بوجھ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مجموعی طور پر 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں، تاہم نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران یہ بوجھ مزید ایک روپے 33 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان ہے۔

اس طرح دسمبر میں ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت مجموعی مالی بوجھ 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے، جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ کم سے کم منتقل کیا جائے۔

دوسری جانب بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں آئندہ تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

نیپرا اس درخواست پر سماعت مکمل کرچکا ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

ادھر اکتوبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست بھی جمع کرائی ہے، جس کا اطلاق آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 نومبر، 2026 کو 06:17 AM

آخری تدوین: 21 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

رنبیر کپور کا ہدایتکاری میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ، پہلی فلم کی تیاری شروع
تازہ ترین

رنبیر کپور کا ہدایتکاری میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ، پہلی فلم کی تیاری شروع

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاری شروع کردی، اداکار اپنی پہلی ڈرامہ فلم کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں اور آئندہ دو سے تین سال میں شوٹنگ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں

Web Desk21 نومبر، 2026
ایران تنازع طویل ہونے کا خدشہ، سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکی افواج پر دباؤ سے آگاہ کردیا
تازہ ترین

ایران تنازع طویل ہونے کا خدشہ، سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکی افواج پر دباؤ سے آگاہ کردیا

امریکی سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران تنازع اگلے سال تک جاری رہنے سے امریکی افواج کی جنگی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے، دفاعی بجٹ اور فوجی تیاریوں پر بھی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے

Web Desk21 نومبر، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

Web Desk21 نومبر، 2026