وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی شہریوں کو اپنی زندگیاں اور ٹیکس ’پرائی جنگ‘ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی

W
Web Desk
5 ستمبر، 2026
امریکی شہریوں کو اپنی زندگیاں اور ٹیکس ’پرائی جنگ‘ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی زندگیاں، مستقبل اور ٹیکس کسی اور کی جنگ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ اسماعیل بقائی نے ایران جنگ کے دوران امریکی شہریوں کو مالی مراعات اور قرض معافی کی مبینہ تجویز پر بھی سوال اٹھایا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں جو ان کے قومی مفادات کے بجائے کسی اور کے مفادات کے تحت لڑی جا رہی ہو۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں ایران جنگ کے دوران امریکی شہریوں کو مالی مراعات دینے کی مبینہ تجویز پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں جنگ کے لیے امریکی شہریوں کو مالی فوائد دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی شہریوں کے طلبہ قرضے اور کریڈٹ کارڈ کے قرضے معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا امریکی شہری اپنی زندگیوں اور مستقبل کو کسی اور کی جنگ کے لیے استعمال ہونے دیں گے؟

اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں اور اپنی زندگیاں اور ٹیکس کسی اور کی جنگ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 ستمبر، 2026 کو 05:01 AM

آخری تدوین: 5 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت
تازہ ترین

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور جنوبی کوریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی

زاہد فاروق ملک22 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان، مولانا فضل الرحمان سے رابطے
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان، مولانا فضل الرحمان سے رابطے

تحریک انصاف نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، جبکہ لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے

Web Desk22 اکتوبر، 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ پڑھ کر سنائی
تازہ ترین

عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ پڑھ کر سنائی

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق 44 سال بعد برطانیہ کے پہلے سرکاری ریاستی دورے پر لندن پہنچ گئے۔ شاہ چارلس نے استقبال کے موقع پر صحیح مسلم کی حدیث عربی میں پڑھ کر سنائی اور عمانی عوام کے کردار، آبنائے ہرمز کھلوانے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے عمان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

Web Desk22 اکتوبر، 2026