وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری، دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے: عباس عراقچی

W
Web Desk
25 جولائی، 2026
امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری، دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے: عباس عراقچی
international seerat conference

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے لیکن ایران دھمکی اور دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز، جنگ بندی، امریکی پالیسی، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور ایران کی خودمختاری سے متعلق اہم بیانات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا

(بشکیک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں، تاہم ایران دھمکی، دباؤ اور طاقت کی زبان ہرگز قبول نہیں کرے گا۔

کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی قسم کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنے قومی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے والا نہیں اور آبنائے ہرمز میں اپنے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔ ان کے مطابق ایران اس وقت تک جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوگا جب تک آبنائے ہرمز سے متعلق اس کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے۔

عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں شریک یا معاون ممالک کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف استعمال ہونے والی کسی بھی سرزمین کو جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف ہونے والی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور شنگھائی تعاون تنظیم کو ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں مؤثر آواز بننا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین اور ریاستوں کی خودمختاری کا احترام علاقائی اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ رکن ممالک کو امریکی جارحیت کے خلاف مشترکہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی کسی جنگ کا آغاز نہیں کیا، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن صرف باہمی احترام، تعاون اور دوہرے معیار کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے معاملات میں بیرونی مداخلت آبی گزرگاہ کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے، جبکہ ایران اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 جولائی، 2026 کو 04:44 AM

آخری تدوین: 25 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت اسلام آباد کے انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
 غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا پی ٹی اے کا اعلان
تازہ ترین

غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا پی ٹی اے کا اعلان

پی ٹی اے نے غیر فعال، منسوخ اور زیرِ استعمال نہ رہنے والی سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔ صارفین کو فعال موبائل نمبر استعمال کرنے اور نمبر تبدیل ہونے کی صورت میں واٹس ایپ کا Change Number آپشن بروقت استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Web Desk9 ستمبر، 2026
وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد
پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق این او سی رکھنے والے شیشہ کیفے پر بھی ہوگا۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات پر شیشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر کیفے سیل اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا

Web Desk9 ستمبر، 2026