وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
سائنس/ ٹیکنالوجی

یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات

W
Web Desk
3 ستمبر، 2026
یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات

یومِ دفاع کے موقع پر ممکنہ سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم اداروں کو خصوصی سائبر سکیورٹی کنٹرول روم قائم کرنے، ویب سائٹس اور ڈیجیٹل سسٹمز کی 24 گھنٹے نگرانی کی ہدایت کردی

اسلام آباد: یومِ دفاع کے موقع پر ممکنہ سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم سرکاری اور حساس اداروں کو 5 سے 7 ستمبر تک خصوصی سائبر سکیورٹی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سیکٹورل اور صوبائی سرٹس سمیت اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر سے متعلق اداروں کو ممکنہ سائبر خطرات کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل سکیورٹی آپریشنز سینٹر 24 گھنٹے فعال رہے گا

ہدایت نامے کے مطابق نیشنل سکیورٹی آپریشنز سینٹر (این ایس او سی) یومِ دفاع کے دوران قومی سائبر رابطہ مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

این ایس او سی 24 گھنٹے سائبر صورتحال کی نگرانی، اہم معلومات کے تبادلے اور قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو متاثر کرنے والے بڑے سائبر واقعات پر مربوط ردعمل میں معاونت کے لیے فعال رہے گا۔

نیشنل سرٹ نے اہم نیٹ ورکس، سسٹمز، ویب سائٹس اور ڈیجیٹل سروسز کی مسلسل نگرانی کی ہدایت بھی کی ہے۔

اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہم سائبر واقعات، مشتبہ سرگرمیوں اور ممکنہ سکیورٹی خلاف ورزیوں کی فوری رپورٹنگ یقینی بنائی جائے۔

اداروں کو این ایس او سی سے مسلسل رابطے کی ہدایت

نیشنل سرٹ نے سائبر تھریٹ انٹیلی جنس کے تبادلے اور مشترکہ ردعمل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو این ایس او سی سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تمام اداروں کو 5 سے 7 ستمبر تک سائبر سکیورٹی فوکل پرسنز اور تکنیکی ٹیموں کی دستیابی یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔

تکنیکی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سائبر واقعے کی صورت میں فوری رابطے، معاملے کو اعلیٰ سطح پر منتقل کرنے اور بروقت ردعمل کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔

ویب سائٹس اور ڈیجیٹل سروسز کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات

سرکاری اور اہم اداروں کی ویب سائٹس، پورٹلز، APIs اور ای میل سروسز کے تحفظ کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

اداروں کو ویب ایپلیکیشن فائر وال اور DDoS پروٹیکشن فعال رکھنے کے ساتھ ویب سسٹمز کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامی اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن اور مضبوط سکیورٹی کنٹرولز نافذ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

مزید ہدایات میں آپریٹنگ سسٹمز کو اپ ڈیٹ رکھنے اور غیر ضروری سروسز بند رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

اہم سرورز اور ڈیٹا بیسز کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

نیشنل سرٹ نے اہم سرورز پر فائر والز اور سائبر حملوں کی نشاندہی اور روک تھام کے نظام فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ڈیٹا بیسز کو براہ راست پبلک آئی پی پر دستیاب نہ رکھنے اور سکیورٹی لاگز کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

بیک اپ اور ڈیزاسٹر ریکوری سسٹمز تیار رکھنے کی ہدایت

اہم اداروں کو ڈیزاسٹر ریکوری سائٹس فوری استعمال کے لیے تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل سرٹ نے اہم سسٹمز اور کنفیگریشنز کے آف لائن یا ایئر گیپڈ بیک اپ محفوظ رکھنے اور بحالی کے نظام کی باقاعدہ جانچ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ڈیٹا سینٹرز اور سکیورٹی آپریشنز سینٹرز کے لیے متبادل انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، یو پی ایس اور جنریٹر بیک اپ یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

یومِ دفاع کے دوران ممکنہ سائبر خطرات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی پر فوری اور مربوط ردعمل دینے کی تاکید کی گئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 ستمبر، 2026 کو 03:37 PM

آخری تدوین: 3 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے اہم یادداشت پر دستخط
تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے اہم یادداشت پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب نے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے تحت سائبر خطرات سے نمٹنے، سائبر اسپیس اور اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مہارت اور تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا

Web Desk2 ستمبر، 2026
ایلون مسک کی بڑی پیشگوئی، 2027 تک اے آئی انسانوں سے آگے نکل سکتی ہے
تازہ ترین

ایلون مسک کی بڑی پیشگوئی، 2027 تک اے آئی انسانوں سے آگے نکل سکتی ہے

ایلون مسک نے پیشگوئی کی ہے کہ 2027 تک اے آئی ڈیجیٹل دنیا میں انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ اے آئی کی تیز رفتار ترقی اور خودمختار نظاموں پر نئی بحث شروع ہوگئی

Web Desk1 ستمبر، 2026
نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق
تازہ ترین

نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق

میٹا نے نوعمر صارفین کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے پر اتفاق کرلیا۔ رات کے اوقات میں رسائی اور اسکول ٹائم نوٹیفکیشنز پر بھی پابندی ہوگی

Web Desk28 اگست، 2026