وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف

W
Web Desk
22 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا۔ دہشتگردی کے خلاف تمام وسائل، پولیس کی تربیت، سیف سٹیز منصوبوں کی تکمیل اور قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے اہم فیصلے

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور سکیورٹی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 160 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے جبکہ پولیس کی تربیت، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار اور سیف سٹیز منصوبوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

پشاور میں قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی مشران کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور صوبے کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قبائلی عمائدین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے گہرے زخم برداشت کیے، لیکن پاکستان سے وابستگی میں کبھی کمی نہیں آنے دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتی تو شاید ایمرجنسی کی ضرورت پیش نہ آتی۔ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کی ضروریات کے مطابق گندم فراہم کی جائے اور اس کی ذخیرہ اندوزی روکی جائے۔ انہوں نے سیف سٹیز منصوبے مکمل کرنے اور سست روی کا شکار ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں وفاق تمام ضروری وسائل فراہم کرے گا۔ پولیس کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے ساتھ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے چوری اور ڈکیتی کے واقعات پر فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

صوبے میں مبینہ کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پینے کے پانی کے منصوبوں میں 100 ارب روپے کا اسکینڈل سامنے آیا، جبکہ کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب روپے کے فراڈ کا معاملہ بھی موجود ہے۔ ان کے مطابق متعدد ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کے باعث صوبے کے وسائل کو نقصان پہنچا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے وسائل کا ایک ایک پیسہ ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیا جائے گا اور وسائل کے مبینہ غلط استعمال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 40 منتخب ارکان پر مشتمل قبائلی کونسل کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ قبائلی کونسل کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کے ساتھ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی امور اور انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور معاونت کی جائے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اکتوبر، 2026 کو 02:51 PM

آخری تدوین: 22 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلیمی و سائنسی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلیمی و سائنسی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر ایچ اوبا اور کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر کی ملاقات۔ طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور مشترکہ سائنسی تحقیق میں تعاون پر تبادلۂ خیال

Web Desk22 اکتوبر، 2026
نیویارک میں پاک لانچ کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس عالمی توجہ کا مرکز
امریکا

نیویارک میں پاک لانچ کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس عالمی توجہ کا مرکز

نیویارک کے ییل کلب میں پاک لانچ یو این کانفرنس کا انعقاد، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت۔ مصنوعی ذہانت، اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال

Web Desk22 اکتوبر، 2026
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت
تازہ ترین

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور جنوبی کوریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی

زاہد فاروق ملک22 اکتوبر، 2026