وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
international seerat conference

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے بلوچستان میں امن، ترقی، قومی اتحاد اور عوام کے کردار پر بھی زور دیا

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور پاکستان کے امن و استحکام کے خلاف سرگرم ہر دہشت گرد نیٹ ورک کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ سلسلہ رکے گا نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق بیرونی سرپرستی میں سرگرم پراکسی عناصر بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم مسلح افواج اور عوام کے اتحاد اور استقامت سے دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام بلوچستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے جاری ہیں۔ انہوں نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 02:50 AM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
تازہ ترین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے تین سالہ معاشی منصوبے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026