وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی ایف سی کو توانائی، آئی ٹی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر22 جولائی، 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی ایف سی کو توانائی، آئی ٹی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت
international seerat conference

وزیر خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے اور اصلاحاتی عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے

(واشنگٹن) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (DFC) کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، معدنیات، خوراک اور زراعت سمیت اہم شعبوں میں ڈی ایف سی کے بھرپور تعاون کی خواہاں ہے، کیونکہ یہ شعبے ملکی معاشی ترقی اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں

محمد اورنگزیب نے ڈی ایف سی کی جانب سے بندرگاہوں، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، دواسازی، مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کی بہتری جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترجیحات حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور ترقیاتی منصوبوں سے مکمل مطابقت رکھتی ہیں۔

وزیر خزانہ نے ڈی ایف سی کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ وزارتوں، سرمایہ کاروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر قابلِ عمل منصوبوں کی نشاندہی کرے اور ان کے لیے جامع بزنس پلان تیار کیا جائے تاکہ امریکی سرمایہ کاری کو عملی شکل دی جا سکے۔

ملاقات میں پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے اور اصلاحاتی عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 22 جولائی، 2026 کو 01:22 AM

آخری تدوین: 22 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، میری لینڈ میں اہم شخصیات کی شرکت
امریکا

پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، میری لینڈ میں اہم شخصیات کی شرکت

میری لینڈ میں پاکستان ڈیفنس ڈے گالا، امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ اور نیشنل ایوارڈز ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی، کاروباری شخصیات، سیاسی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ کے اہم افراد نے شرکت کی

محمد نعیم اختر7 ستمبر، 2026
آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل جاری، امریکی وزیر توانائی
امریکا

آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل جاری، امریکی وزیر توانائی

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، جبکہ امریکی بحریہ آئل ٹینکرز کو ممکنہ ایرانی حملوں سے تحفظ فراہم کر رہی ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ
امریکا

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ

ایران جنگ کے دوران امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات لیک ہونے پر پینٹاگون نے تحقیقات تیز کردیں۔ تقریباً 50 فوجی افسران اور سویلین اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ کیے گئے، تاہم مبینہ لیک کے ذمہ دار کی واضح شناخت نہ ہوسکی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لیکس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026