وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فرانس نے سفارتی اہلکاروں کی حراست پر ایران کو سنگین نتائج کی وارننگ دے دی

W
Web Desk
21 جولائی، 2026
فرانس نے سفارتی اہلکاروں کی حراست پر ایران کو سنگین نتائج کی وارننگ دے دی

فرانس نے ایران میں اپنے سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو حراست میں لیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تہران کو سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا کہ سفارتی استثنیٰ کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اور اس واقعے کو بغیر نتائج کے نہیں چھوڑا جائے گا

(پیرس) ایران میں فرانسیسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو حراست میں لیے جانے کے واقعے پر فرانس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے تہران کو سنگین نتائج کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو ایرانی سکیورٹی اداروں نے کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا، جو سفارتی استثنیٰ کی کھلی خلاف ورزی اور انتہائی سنگین واقعہ ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فرانسیسی سفارتی عملہ ایرانی حکام کی جانب سے شدید ہراسانی کا نشانہ بنا، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ فرانسیسی سفارتی اہلکاروں کی سلامتی اور سفارتی استثنیٰ کی اس سنگین خلاف ورزی کو بغیر نتائج کے نہیں چھوڑا جائے گا۔

فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی سفارتی قوانین کا احترام یقینی بنایا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 جولائی، 2026 کو 07:04 AM

آخری تدوین: 21 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ہیڈر: آزاد جموں و کشمیر کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
پاکستان

ہیڈر: آزاد جموں و کشمیر کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کی 8 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے وزرا سے حلف لیا جبکہ وزیراعظم افتخار گیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے

Web Desk4 ستمبر، 2026
واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت
تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مضبوط دفاع اور مؤثر سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر4 ستمبر، 2026
  نارووال مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان جھوٹا ہے: دفتر خارجہ
تازہ ترین

نارووال مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان جھوٹا ہے: دفتر خارجہ

پاکستانی دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر سے متعلق بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مندر 21 جولائی 2026 کو طوفانی بارش کے باعث متاثر ہوا، بحالی کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں

Web Desk4 ستمبر، 2026