وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

گلگت بلتستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

W
Web Desk
21 جولائی، 2026
گلگت بلتستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے ملاقات میں کہا کہ وفاقی حکومت نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی۔ ملاقات میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبہ، دانش اسکولز، پاکستان آسان خدمت سینٹر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان سے متعلق مختلف امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خطے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قابلِ تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے اہم منصوبوں میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبہ، دانش اسکولوں کا قیام اور عوام کو جدید سرکاری سہولیات کی فراہمی کے لیے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کے قیام کی منصوبہ بندی شامل ہے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی شریک تھے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 جولائی، 2026 کو 08:04 AM

آخری تدوین: 21 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل
پاکستان

بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026
سانحہ پمز صحت کے شعبے میں کرپشن کے خلاف خطرے کی گھنٹی ہے، نیٹ ورک توڑنا ہوگا: خواجہ آصف
پاکستان

سانحہ پمز صحت کے شعبے میں کرپشن کے خلاف خطرے کی گھنٹی ہے، نیٹ ورک توڑنا ہوگا: خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پمز میں پیش آنے والے واقعات کو صحت کے شعبے کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے صحت کے شعبے میں کرپشن کے نیکسس، اسپتالوں کی نگرانی اور لائسنسنگ کے نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے کرپشن کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا

Web Desk5 ستمبر، 2026
نئے انتظامی یونٹس بنانے کا فیصلہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ عوام کا ہونا چاہیے
تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس بنانے کا فیصلہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ عوام کا ہونا چاہیے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی فردِ واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس کو نہیں روک سکتی۔ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام پر قومی اتفاقِ رائے، عوام کی رائے اور بہتر حکمرانی کو ضروری قرار دیا

Web Desk5 ستمبر، 2026