وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

بھارت میں جین زی کی بغاوت، مودی حکومت کو تیسری مدت میں بڑا سیاسی چیلنج درپیش

W
Web Desk
22 جولائی، 2026
بھارت میں جین زی کی بغاوت، مودی حکومت کو تیسری مدت میں بڑا سیاسی چیلنج درپیش

بھارت میں جنریشن زی کی قیادت میں احتجاجی تحریک شدت اختیار کر گئی۔ امتحانی اسکینڈلز، بے روزگاری اور تعلیمی بحران کے خلاف مظاہروں نے مودی حکومت پر دباؤ بڑھا دیا، جبکہ پارلیمنٹ مارچ کے دوران جھڑپوں میں 180 افراد زخمی ہوئے

نئی دہلی: بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں جاری احتجاجی تحریک نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے لیے ایک نیا اور بڑا سیاسی چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جنریشن زی (Gen Z) کی بڑھتی ہوئی مزاحمت نے حکومت پر عوامی دباؤ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 'کاکروچ جنتا پارٹی' کے پلیٹ فارم سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک نے ملک بھر میں نوجوانوں کو متحرک کر دیا ہے، جبکہ سماجی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال اور جبری منتقلی کے واقعات نے بھی احتجاج کو مزید تقویت دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی حکومت کی تیسری مدت میں یہ اب تک کا سب سے بڑا عوامی دباؤ تصور کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ امتحانی اسکینڈلز، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، تعلیمی نظام پر اعتماد کے فقدان اور نوجوانوں کے لیے محدود مواقع ان کے احتجاج کی بنیادی وجوہات ہیں۔

پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تصادم میں کم از کم 180 افراد زخمی ہوئے، جن میں 118 پولیس اہلکار اور 60 مظاہرین شامل ہیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے شہر کے حساس علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

مظاہرین کا بنیادی مطالبہ وفاقی وزیر تعلیم کے استعفے کا ہے۔ احتجاجی تحریک کی قیادت زیادہ تر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، جسے وسیع پیمانے پر جنریشن زی کی آواز قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ تحریک ابتدا میں سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ آن لائن مہم کے طور پر شروع ہوئی تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ یہ ملک گیر منظم احتجاج میں تبدیل ہوگئی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج بھارت میں نوجوانوں کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی، روزگار کے بحران اور تعلیمی مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت نوجوانوں کے مطالبات پر مؤثر پیش رفت نہ کر سکی تو یہ تحریک مستقبل میں بھارتی سیاست پر مزید گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 جولائی، 2026 کو 09:16 AM

آخری تدوین: 22 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 نیپال: 9 روز سے سرنگ میں پھنسے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
تازہ ترین

نیپال: 9 روز سے سرنگ میں پھنسے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے

نیپال میں گلیشیئر ٹوٹنے اور سیلاب کے بعد ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ میں 9 روز سے پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ نیپال میں قدرتی آفت سے 1,252 افراد ہلاک اور 4,200 سے زائد لاپتا ہیں، جبکہ سرنگوں میں پھنسے سینکڑوں افراد کی تلاش جاری ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026
امریکی شہریوں کو اپنی زندگیاں اور ٹیکس ’پرائی جنگ‘ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
تازہ ترین

امریکی شہریوں کو اپنی زندگیاں اور ٹیکس ’پرائی جنگ‘ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی زندگیاں، مستقبل اور ٹیکس کسی اور کی جنگ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ اسماعیل بقائی نے ایران جنگ کے دوران امریکی شہریوں کو مالی مراعات اور قرض معافی کی مبینہ تجویز پر بھی سوال اٹھایا

Web Desk5 ستمبر، 2026
کینیا نے بھارتی کمپنی ٹاٹا کیمیکل کو کام سے روک دیا، صدر ولیم روٹو کا بڑا فیصلہ
تازہ ترین

کینیا نے بھارتی کمپنی ٹاٹا کیمیکل کو کام سے روک دیا، صدر ولیم روٹو کا بڑا فیصلہ

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے بھارتی کمپنی ٹاٹا کیمیکل کو جھیل ماگادی سے قدرتی وسائل نکالنے کے کام سے روکنے کا اعلان کردیا، نئی کمپنیوں کو موقع دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

Web Desk4 ستمبر، 2026