وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی مستحکم

W
Web Desk
22 اگست، 2026
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی مستحکم

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 57 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 604 ڈالر کا ہوگیا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 57 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 604 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 7 ہزار 379 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 6 ہزار 326 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اگست، 2026 کو 01:12 PM

آخری تدوین: 22 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کی پیشکش
پاکستان

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرکے حکومت سے مذاکرات کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کیا جائے تو حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر بامعنی مذاکرات کرے گی، جبکہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ملکی معیشت متاثر ہوتی ہے

Web Desk6 اکتوبر، 2026
محمود اچکزئی کی اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات سے متعلق اہم ہدایات
صفحہ اول

محمود اچکزئی کی اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات سے متعلق اہم ہدایات

محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی رابطے پر مثبت جواب دینے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو پہلی شرط قرار دیا گیا ہے، جبکہ بہنوں کی رہائی کو مثبت پیشرفت کا آغاز قرار دیا گیا ہے

Web Desk6 اکتوبر، 2026
اس بار جو مارچ نکلا، اس کے بعد پاکستان میں مارچ نہیں ہوگا، طلال چوہدری
پاکستان

اس بار جو مارچ نکلا، اس کے بعد پاکستان میں مارچ نہیں ہوگا، طلال چوہدری

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے مذاکرات میں تعطل کی ذمہ داری اپوزیشن پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر اتفاق ہوچکا تھا، تاہم آخری مرحلے میں اختلافات پیدا ہوئے

Web Desk6 اکتوبر، 2026