وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 129 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 428 ڈالر کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 05:32 PM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
تازہ ترین

ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیم کی پرفارمنس کا بہت دکھ ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے خود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا

Web Desk2 ستمبر، 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی
تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 688 روپے کمی ہوئی

Web Desk2 ستمبر، 2026
پاکستان اور بھارت کے کوک اسٹوڈیو میں کیا فرق ہے؟ عاطف اسلم کا معنی خیز جواب
تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے کوک اسٹوڈیو میں کیا فرق ہے؟ عاطف اسلم کا معنی خیز جواب

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پاکستانی اور بھارتی کوک اسٹوڈیو کے فرق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کی اصل برتری اس کا ’جادو‘، خام پن، اصلیت اور منفرد تخلیقی موسیقی ہے

Web Desk2 ستمبر، 2026