وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

W
Web Desk
6 اکتوبر، 2026
ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی کپتانی میں بھارت نے 2025 ورلڈکپ اور 2026 ایشیا کپ سمیت اہم کامیابیاں حاصل کیں

ممبئی: بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ہرمن پریت کور نے کہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونا آسان فیصلہ نہیں تھا، کیونکہ اس سفر سے کئی برسوں کی یادیں، جذبات اور قربانیاں وابستہ ہیں۔

ہرمن پریت کور کے مطابق کپتانی کے دوران انہیں اپنی ذاتی کارکردگی، ترقی اور کئی ذاتی خواہشات کو پسِ پشت ڈالنا پڑا۔ انہوں نے اپنے دورِ قیادت کو یادگار قرار دیتے ہوئے ٹیم اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ گزرے وقت کو سراہا۔

ہرمن پریت کور کی قیادت میں اہم کامیابیاں

ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ویمنز ٹیم نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی کپتانی میں بھارت نے 2025 کا ورلڈکپ اور 2026 کا ایشیا کپ جیتا، جبکہ ایشین گیمز میں مسلسل دو گولڈ میڈلز بھی اپنے نام کیے۔

ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارتی ٹیم نے ہرمن پریت کور کی کپتانی میں 1999 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ میں دو طرفہ سیریز بھی جیتی۔

سمرتی مندھانا نئی کپتان کی امیدوار

ہرمن پریت کور کے استعفے کے بعد بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان کے لیے سمرتی مندھانا کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم نئی کپتان کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اکتوبر، 2026 کو 08:09 AM

آخری تدوین: 7 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

رنبیر کپور کا ہدایتکاری میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ، پہلی فلم کی تیاری شروع
تازہ ترین

رنبیر کپور کا ہدایتکاری میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ، پہلی فلم کی تیاری شروع

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاری شروع کردی، اداکار اپنی پہلی ڈرامہ فلم کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں اور آئندہ دو سے تین سال میں شوٹنگ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں

Web Desk21 نومبر، 2026
ایران تنازع طویل ہونے کا خدشہ، سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکی افواج پر دباؤ سے آگاہ کردیا
تازہ ترین

ایران تنازع طویل ہونے کا خدشہ، سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکی افواج پر دباؤ سے آگاہ کردیا

امریکی سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران تنازع اگلے سال تک جاری رہنے سے امریکی افواج کی جنگی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے، دفاعی بجٹ اور فوجی تیاریوں پر بھی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے

Web Desk21 نومبر، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

Web Desk21 نومبر، 2026