راجن پور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 36 زخمی

راجن پور میں انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 36 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا
راجن پور میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 36 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا، جہاں کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد مسافر شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ معمولی زخمی ہونے والے مسافروں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔
شائع ہوا: 21 اکتوبر، 2026 کو 07:06 AM
آخری تدوین: 21 اکتوبر، 2026



