وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک18 اکتوبر، 2026
 آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ

آئی سی سی کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کیے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سہ پہر 3 سے ساڑھے 4 بجے تک کیے گئے

اسلام آباد : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کا دورہ کیا، جہاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 4 بجے کے درمیان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیے۔ اس دوران کھلاڑیوں کے نمونے جمع کیے گئے تاکہ ممنوعہ ادویات اور کارکردگی بڑھانے والے مادوں کے استعمال سے متعلق اینٹی ڈوپنگ ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی ٹیم میں ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر علی یوسف، ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر عمر مسعود اور ڈاکٹر حنا شامل تھے۔

آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ سرگرمیاں کرکٹ میں ممنوعہ مادوں کے استعمال کی روک تھام اور کھیل کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے کی جاتی ہیں۔ تاہم، ٹیسٹ کے نتائج یا کسی کھلاڑی کے خلاف کارروائی سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 18 اکتوبر، 2026 کو 02:04 PM

آخری تدوین: 18 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

 دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف
تازہ ترین

دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو مالی حیثیت سے بالاتر ہوکر معیاری تعلیم کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ دانش اسکولوں کا مقصد غریب اور مستحق بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے

Web Desk18 اکتوبر، 2026
انسانی حقوق کی آڑ میں بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
تازہ ترین

انسانی حقوق کی آڑ میں بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

انسانی حقوق کے نام پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا

Web Desk18 اکتوبر، 2026
بالٹی مور میں نوجوانوں کی منفرد محفل، مستقبل کی تعمیر اور تجربات سے سیکھنے پر زور
امریکا

بالٹی مور میں نوجوانوں کی منفرد محفل، مستقبل کی تعمیر اور تجربات سے سیکھنے پر زور

امریکی شہر بالٹی مور میں امریکی اور پاکستانی نژاد امریکی نوجوانوں کی محفل، جہاں ڈیمین انگرام، احمد کاکی، ارم عباسی اور شازیہ شاہ نے مستقبل کی منصوبہ بندی، پیشہ ورانہ ترقی اور کامیابی کے لیے رہنمائی فراہم کی

محمد نعیم اختر18 اکتوبر، 2026