وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دے دیا، جیل قوانین کے مطابق ملاقات، ٹیلی فونک گفتگو، اخبارات، کتابیں اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں مبینہ طور پر قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھا جائے اور جیل قوانین کے مطابق انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

عمران خان کی جانب سے ان کی بہن علیمہ خان جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے مبشرہ خاور مانیکا نے مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں اڈیالہ جیل کے حکام کو بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ملاقات کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل قوانین کے مطابق اہلِ خانہ سے ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے۔

فیصلے میں عمران خان کے بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبارات اور کتابیں فراہم کی جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ عدالت نے آڈیو ریکارڈنگ سے متعلق قرار دیا کہ اگر اس سہولت کا غلط استعمال ہوتا ہے تو اسے واپس لیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے نصرت بھٹو کیس اور بیگم شمیم آفریدی کیس کے فیصلوں کی روشنی میں درخواستوں کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو 15 روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 06:43 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی
پاکستان

گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ سابق فاٹا کے وسائل، اسٹیبلشمنٹ سے سیاسی تعلقات اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اہم بیان دے دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
تازہ ترین

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی کی ملاقات، پاکستان کی سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ۔ وزیراعظم نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی تقاضے مکمل، 12 اضلاع سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مقرر: طارق فضل چوہدری
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی تقاضے مکمل، 12 اضلاع سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مقرر: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ حکومت کا ہدف 12 متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ، افغانستان سے دراندازی کی روک تھام، پائیدار امن کا قیام اور متاثرہ علاقوں کی ترقی ہے

زاہد فاروق ملک16 اکتوبر، 2026