وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی

W
Web Desk
23 اگست، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ چیف کمشنر نے اپیل کی جلد سماعت کی استدعا کی ہے

اسلام آباد انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست کی جلد سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست کے عدالتی حکم پر نظرثانی، اس میں ترمیم اور اسے واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

نظرثانی درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل پینل کے ذریعے ان کے طبی معائنے اور علاج سے متعلق عدالتی احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ معاملہ محض طبی سہولیات تک محدود نہیں بلکہ متعلقہ قانونی اور آئینی دائرہ اختیار سے بھی جڑا ہوا ہے۔ درخواست میں آئین کی 27ویں ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار، آرٹیکل 175(2) اور جیل قوانین سے متعلق اہم قانونی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کا 18 اگست کا حکم وقت کی پابندی سے متعلق ہے، اس لیے نظرثانی درخواست پر فوری سماعت ضروری ہے تاکہ معاملے کا بروقت فیصلہ کیا جا سکے۔

درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ نظرثانی درخواست کو جلد از جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اگست، 2026 کو 02:43 AM

آخری تدوین: 23 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر مطالبات نہیں منوائے جا سکتے: رانا ثناء اللہ
پاکستان

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر مطالبات نہیں منوائے جا سکتے: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا

Web Desk7 اکتوبر، 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کی پیشکش
پاکستان

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرکے حکومت سے مذاکرات کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کیا جائے تو حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر بامعنی مذاکرات کرے گی، جبکہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ملکی معیشت متاثر ہوتی ہے

Web Desk6 اکتوبر، 2026
محمود اچکزئی کی اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات سے متعلق اہم ہدایات
صفحہ اول

محمود اچکزئی کی اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات سے متعلق اہم ہدایات

محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی رابطے پر مثبت جواب دینے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو پہلی شرط قرار دیا گیا ہے، جبکہ بہنوں کی رہائی کو مثبت پیشرفت کا آغاز قرار دیا گیا ہے

Web Desk6 اکتوبر، 2026